اپنا ضلع منتخب کریں۔

    یوپی میں بقرہ عید کے موقع پر قربانی کیلئے جارہے بکروں سے لدی گاڑی کو لوٹا

     uttar pradesh:  بدمعاشوں نے بکروں سے لدی ایک پک اپ وین کو ہتھیاروں کے زور پر لوٹ لیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ اس واقعہ کے بارے میں سننے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اب بکریاں۔بکرے بھی محفوظ نہیں ہیں۔

    • Share this:
      eid ul azha : اتر پردیش کے پریاگ راج سے ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جمعہ کی علی الصبح ضلع کے گنگاپار تھروائی تھانہ علاقہ میں سوراون بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے بکروں سے لدی ایک پک اپ وین کو ہتھیاروں کے زور پر لوٹ لیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ اس واقعہ کے بارے میں سننے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اب بکریاں۔بکرے بھی محفوظ نہیں ہیں، لوگ انہیں ہتھیاروں کا خوف دکھا کر لے جا رہے ہیں۔

      موٹر سائیکل پر بدمعاش
      تھروائی تھانے کے ایک افسر نے بتایا کہ محمد عمران اس پک اپ وین کو فتح پور سے وارانسی لے جا رہے تھے۔ جمعہ کی علی الصبح موٹر سائیکل پر سوار بدمعاشوں نے ان کی کار کو روکا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے محمد کو اسلحہ کا خوف دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس کے بعد انہوں نے بکرے سے بھری پک اپ کو لوٹ لیا۔

      وین میں 40 بکرےتھے
      اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے عمران کی تحریر پر تعزیرات ہند کی دفعہ 392 اور 506 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ پک اپ وین میں تقریباً 40 بکرے لدے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ظاہر ہے کہ یہ ڈکیتی بکروں کی قیمت زیادہ ملنے کے لالچ میں کی گئی ہے۔

      Mohammed Zubair کو پانچ دن کی مشروط ضمانت ملی، سپریم کورٹ کا یوپی پولیس کو نوٹس

      زندگی کی جنگ ہار گئے Shinzo Abe، گولی لگنے سے ہوئی موت

      بڑھ گئی ہے بکروں کی قیمت۔
      ملک بھر میں 10 جولائی بروز اتوار کو بقرعید کا تہوار منایا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کورونا کے بعد سے اس بار ہر تہوار کو لے کر بازاروں میں کافی جوش و خروش ہے۔ ایسے میں بقرہ عید کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس وقت پریاگ راج کی بکرا منڈیوں میں خاصی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ منڈی میں بکرے کی نت نئی اقسام سامنے آ رہی ہیں۔ معلومات کے مطابق اس بار منڈی میں 12 ہزار سے تین لاکھ روپے تک کے بکرے ہیں۔ دو سالوں میں بکروں کی قیمت تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بکروں سے بھری پک اپ کو لوٹنے کا واقعہ اس لیے منظر عام پر آیا ہے کہ اس وقت بکروں کی اچھی قیمت مل رہی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: