دنیا بھر کے مسلمان عیدالفطر کے تہوار کو منانے کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ اسلامی مقدس ماہ رمضان کے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ فجر سے شام تک روزے رکھنے اور ایک مہینہ تک عبادت میں مشغول رہنے کے بعد، مسلمان اپنا روزہ افطار کرکے عیدالفطر کے پرمسرت تہوار کو مناتے ہیں۔ رمضان میں روزہ رکھنے، صحت اور مزاحمت کے باوجود مسلمان اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، نئے کپڑے پہنتے ہیں، خاص پکوان تیار ہوتا ہے، صدقہ کرتے ہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ مل کر عید مبارک باد کہتے ہیں اور ایک دوسرے کو عیدی دیتے ہیں۔ عیدالفطر اسلامی کیلنڈر کے دسویں مہینے شوال کی پہلی تاریخ کو نیا چاند دیکھ کر منائی جاتی ہے جسے اکثر عید کا چاند کہا جاتا ہے۔
جیسا کہ آپ اس سال عید الفطر دوستوں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ منا رہے ہیں، اس مقدس تہوار پر اپنی خوشی کا اظہار فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے پیاروں کو خوبصورت شاعری بھیج کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید 2023: ہندوستان میں ہفتہ کو منائی جائے گی عید الفطر، جانیں میٹھی عید کی تاریخ اور اہمیتآج ادا کی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: سڑکوں پر نہیں ہوگی نماز، جمعہ کی نماز کو لیکر پولیس الرٹEid 2023 Mehndi Design: عید الفطر کے موقع پر لگائیں مہندی کے یہ تازہ ڈیزائن، نظر آئیں گی بالکل الگ، بنانا بھی ہے آسانعید الفطر 2023: عید کے موقع پر مبارکباد دینے کے لیے خوبصورت شاعری1. جو لوگ گزرتے ہیں مسلسل رہ دل سے
دن عید کا ان کو ہو مبارک تہ دل سے۔ (عبید اعظم اعظمی)
2. عید کا چاند تم نے دیکھ لیا
چاند کی عید ہو گئی ہوگی۔ (ادریس آزاد)
3. دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے
لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے۔ (فیض احمد فیض)
4. مل کے ہوتی تھی کبھی عید بھی دیوالی بھی
اب یہ حالت ہے کہ ڈر ڈر کے گلے ملتے ہیں۔ (نامعلوم)
5. دیکھا ہلال عید تو آیا تیرا خیال
وہ آسماں کا چاند ہے تو میرا چاند ہے۔ (نامعلوم)
6. جس طرف تو ہے ادھر ہوں گی سبھی کی نظریں
عید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی۔ (امجد اسلام امجد)
7. کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتی
ہم کو اگر میسر جاناں کی دید ہوتی۔ (غلام بھیک نیرنگؔ)
8. ماہ نو دیکھنے تم چھت پہ نہ جانا ہرگز
شہر میں عید کی تاریخ بدل جائے گی۔ (جلیل نظامی)
9. آج یاروں کو مبارک ہو کہ صبح عید ہے
راگ ہے مے ہے چمن ہے دل ربا ہے دید ہے۔ (شاہ مبارک آبرو)
10. مہک اٹھی ہے فضا پیرہن کی خوشبو سے
چمن دلوں کا کھلانے کو عید آئی ہے۔ (محمد اسد اللہ)
11. ابرو کا اشارہ کیا تم نے تو ہوئی عید
اے جان یہی ہے مہ شوال ہمارا۔ (حاتم علی مہر)
12. عید کا دن ہے گلے مل لیجے
اختلافات ہٹا کر رکھیے۔ (عبد السلام بنگلوری)
13. عید آئی تم نہ آئے کیا مزا ہے عید کا
عید ہی تو نام ہے اک دوسرے کی دید کا۔ (نامعلوم)
14. عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم
رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے۔ (قمر بدایونی)
15. غریب ماں اپنے بچوں کو پیار سے یوں مناتی ہے
پھر بنا لیں گے نئے کپڑے یہ عید تو ہر سال آتی ہے۔ (نامعلوم)
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔