உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فرزندان توحید نےعیدالاضحیٰ کے موقع پراللہ کی رضا اورخوشنودی کی خاطر پیش کی قربانی

    دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرتے ہوئے فرزندان توحید۔ تصویر: یو این آئی۔

    دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرتے ہوئے فرزندان توحید۔ تصویر: یو این آئی۔

    ملک کے مختلف حصوں میں مسلمانوں نے عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد اپنے اپنے شہروں، قصبوں اورگاؤوں میں عید الاضحیٰ کی نمازکی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پورے ملک میں آج عیدالاضحیٰ کا تیوہارمذہبی جوش وخروش  کے ساتھ منایا  گیا۔ پورے ملک میں مسلمانوں نے آج اللہ کی رضا اورخوشنودی کی خاطر قربانی پیش کرکے سنت ابراہیمی پر عمل کیا اور آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی سنت پرعمل کرتے ہوئے ان کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کیا۔

      آج صبح سے ملک کے مختلف حصوں میں فرزندان توحید اپنے اپنے شہروں، قصبوں اور گاؤں میں عید کی نمازادا کرنے کے لئےعیدگاہوں اورمسجدوں کا رخ کرتے رہے۔ نماز کے بعد مسلمانوں نے اپنی استطاعت کے مطابق اللہ کی راہ میں قربانی پیش کی ہے اور یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔

      دراصل مسلمان عیدالاضحیٰ کی نماز کے  بعد اللہ کی راہ میں قربانی پیش کرتے ہیں۔ برادران وطن بھی اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ عید کی خوشی  میں شریک ہورہے ہیں۔ پورے ملک میں مسلمان سادگی اورامن کے ساتھ عیدالاضحیٰ کا تہوارمنارہے ہیں۔

      دراصل عیدالفطر کی طرح مسلمانوں کا انتہائی اہم تہوار ہے۔ اس میں مسلمان اللہ رکی خوشنودی اور رضا حاصل کرنے کے لئے اپنی حیثیت اور طاقت کے مطابق  اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔ دراصل یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔ حضرت ابراہیم نے اللہ کے حکم کے بعد اس کی راہ میں اپنے عزیز اور پیارے بیٹے کو قربان کرنے کے لئے تیار ہوگئے تھے، اس لئے اللہ کو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کا یہ عمل اتنا پسند آیا کہ اللہ نے اسے مسلمانوں کے لئے ایک مسنون عمل قرار دے دیا۔

      ہندستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں آج عید قرباں کا تہوارمذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ دوگانے کی ادائیگی کے مطابق مسلمانوں نے حسب استطاعت سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے راہ خدا میں جانوروں کی قربانی دی۔ قربانی کا یہ سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔

       
      First published: