ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹافی کا لالچ دے کرسن رسیدہ شخص نےکی پانچ سال کی معصوم سے آبروریزی

ہوس میں اندھا سن رسیدہ شخص معصوم بچی کے ساتھ آبروریزی کرنے لگا۔ بچی نے بچنے کے لئے زوروشورسے چلانا شروع کردیا۔

  • Share this:
ٹافی کا لالچ دے کرسن رسیدہ شخص نےکی پانچ سال کی معصوم سے آبروریزی
پوکسو ایکٹ کی دفعہ 7 اور 8 کے تحت وہ معاملے آتے ہیں جن میں بچوں کے پرائیویٹ پارٹ سے چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے۔ اس کی دفعہ کے مجرموں کو قصوروار ثابت ہوجانے پر 5 سے 7 سال تک کی سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔علامتی تصویر

قنوج: اترپردیش کے قنوج میں آبروریزی کا شرمسارکرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک معمرشخص نے پانچ سال کی معصوم بچی کی ساتھ آبروریزی کی۔ بچی کے شورمچانے پرگاؤں کےلوگ موقع پرپہنچ گئے۔ بھیڑجمع ہوتے ہوئے دیکھ کرملزم موقع سے فرارہوگیا۔


یہ پورا معاملہ تروا کوتوالی علاقہ کے ایک گاؤں کا ہے۔ ایک بچی سڑک پرکھیل رہی تھی، تبھی گاؤں کے ایک سن رسیدہ شخص نے ٹافی کا لالچ دیا اوراس کو اپنے کمرے میں لے کر چلا گیا۔ ہوس میں اندھا یہ سن رسیدہ شخص بچی کے ساتھ آبروریزی کرنے لگا۔ بچی نے بچنےکے لئے زورزور سے چلانا شروع کردیا۔


آوازسن کرگاؤں والے موقع پرپہنچ گئےاورمعصوم بچی کوبچالیا۔ اہل خانہ نے بزرگ شخص کے خلاف تروا کوتوالی میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لےکرمعصوم بچی کومیڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال بھیج دیا۔

First published: Oct 21, 2019 10:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading