ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے کی طرح ہیں معمر افراد : گورنر رام نائک

وارانسی : اترپردیش کے گورنر رام نائک ایک بار پھر تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ اس مرتبہ انہوں نے بزرگوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے کی طرح ہیں۔خیال رہے کہ گورنر خود 81 سال کے ہیں۔

  • ETV
  • Last Updated: Nov 24, 2015 10:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے کی طرح ہیں معمر افراد : گورنر رام نائک
وارانسی : اترپردیش کے گورنر رام نائک ایک بار پھر تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ اس مرتبہ انہوں نے بزرگوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے کی طرح ہیں۔خیال رہے کہ گورنر خود 81 سال کے ہیں۔

وارانسی : اترپردیش کے گورنر رام نائک ایک بار پھر تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ اس مرتبہ انہوں نے بزرگوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے کی طرح ہیں۔خیال رہے کہ گورنر خود 81 سال کے ہیں۔


گورنر نے کہا کہ ملک میں بزرگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کب تک بزرگوں کو پنشن دیتی رہے گی۔


گورنر کا کہنا تھا کہ بزرگ ملک کی کامیابی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے عقلمندی کے شعبہ میں پوری دنیا پر بھاری پڑا ہے۔ پوری دنیا میں پھر خواہ وہ امریکہ ہی کیوں نہ ہو، وہاں کے بڑے بڑے اسپتال میں جو ڈاکٹر کام کرتے ہیں، وہ ہندوستان کے رہنے والے ہیں۔ ان اسپتالوں میں کام کرنے والی نرس کیرالہ سے آتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان اسپتال میں جھاڑو پو چھا کرنے والے یوپی اور بہار کے ہوتے ہیں۔

First published: Nov 24, 2015 10:44 PM IST