ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

12 ریاستوں کی 56 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان، کیرالہ اور بنگال پر فیصلہ نہیں

کمیشن کے مطابق، بہار کے ایک پارلیمانی حلقے اور منی پور کی 2 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات 7 نومبر کو ہوں گے۔ جبکہ چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش ، ناگالینڈ، اڈیشہ، تلنگانہ اور یوپی کے 53 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے۔ ان سبھی سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی ووٹوں کی گنتی بہار الیکشن کے ساتھ 10 نومبر کو ہی ہو گی۔

  • Share this:
12 ریاستوں کی 56 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان، کیرالہ اور بنگال پر فیصلہ نہیں
12 ریاستوں کی 56 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان

نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (Election Commission of India) نے منگل کو ملک کی 12 ریاستوں کی 56 اسمبلی سیٹوں اور 1 لوک سبھا سیٹ پر ضمنی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ کمیشن نے مغربی بنگال اور کیرالہ کی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان منگل کو نہیں کیا ہے۔ اس کے علاوہ اترپردیش کی سوار سیٹ پر بھی ضمنی الیکشن کو لے کر فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔


کمیشن کے مطابق، بہار کے ایک پارلیمانی حلقے اور منی پور کی 2 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات 7 نومبر کو ہوں گے۔ جبکہ چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش ، ناگالینڈ، اڈیشہ، تلنگانہ اور یوپی کے 53 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے۔ ان سبھی سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی ووٹوں کی گنتی بہار الیکشن کے ساتھ 10 نومبر کو ہی ہو گی۔



اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ بہار الیکشن کے شیڈول کی جانکاری دینے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن 29 ستمبر کو ملک کی بقیہ ریاستوں میں ضمنی الیکشن کا اعلان کرے گا۔

مدھیہ پردیش میں 27 سیٹوں پر ہوں گے ضمنی انتخابات

مدھیہ پردیش میں 22 سیٹوں سے جیوترادتیہ سندھیا کے حامیوں نے استعفیٰ دے کر کمل ناتھ کی حکومت مارچ میں گرا دی تھی جبکہ دو سیٹیں بی جے پی ارکان اسمبلی کے انتقال سے خالی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں کانگریس کا دامن چھوڑ کر تین ارکان اسمبلی پردیوم سنگھ لودھی، سمترا دیوی اور نارائن پٹیل نے استعفیٰ دے کر بی جے پی کی رکنیت حاصل کر لی تھی۔ اس طرح ریاست میں 27 اسمبلی سیٹیں فی الحال خالی ہو گئی ہیں جن پر 3 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے اور 10 تاریخ تک فیصلہ ہو جائے گا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 29, 2020 03:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading