ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کرناٹک اسمبلی انتخابات کا اعلان: 12 مئی کو ہو گی ووٹنگ، نتائج 15 کو

چیف الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں 12 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 15 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرناٹک اسمبلی انتخابات کا اعلان: 12 مئی کو ہو گی ووٹنگ، نتائج 15 کو
چیف الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن نے کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے آج تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 12 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 15 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ کرناٹک اسمبلی کے انتخابات ایک ہی مرحلہ میں 12 مئی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں ضابطہ اخلاق بھی فوری طور پرنافذ ہوگیا ۔کمیشن کے مطابق انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 17 اپریل کو جاری کئے جائیں گے اور کاغذات نامزدگی 24 اپریل تک داخل کئے جا سکیں گے، کاغذات کی جانچ 25 اپریل اور نام واپسی کی آخری تاریخ 27 اپریل ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ ریاست میں 4 کروڑ سے زیادہ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ریاست میں 56696 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، جس میں 450 اسٹیشنوں کا انتظام و انصرام خواتین افسران کے ذمہ ہو گا۔  وہیں، سبھی پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم کے ساتھ  وی وی پییٹ مشینوں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔  یہاں ہر خاندان کو ایک ووٹر گائیڈ دیا جائے گا اور ہر ووٹر کو فوٹو ووٹر سلپ دی جائے گی۔ چیف الیکشن کمشنراوپی راوت نے بتایا کہ اس اسمبلی الیکشن میں تمام الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ وی وی پیٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے اور کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے کثیر تعداد میں مرکزی فورس تعینات کیے جائیں گے۔


کانگریس، جہاں جنوبی ہندوستان میں بچے اپنے اس آخری  قلعہ کو بچانے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے وہیں، بی جے پی کی کوشش اپنے کٹر مخالف کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا ہے۔ وہیں، ان انتخابات میں دیو گوڑا کی جے ڈی ایس تیسری بڑی پارٹی کے طور پر اپنا خم ٹھونک رہی ہے۔


نیوز ایجنسی یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ


First published: Mar 27, 2018 11:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading