உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    الیکشن کمیشن پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا کرسکتا ہے آج اعلان

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    کمیشن مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے علاوہ تلنگانہ اور میزورم میں بھی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے۔

    • Share this:

       الیکشن کمیشن ہفتہ کو دوپہر میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے۔ کمیشن آج دوپہر میں پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہے جس میں سال کے آخر تک مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان متوقع ہے۔


      کمیشن ان تین ریاستوں کے علاوہ تلنگانہ اور میزورم میں بھی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے۔ تلنگانہ میں كے سي آر راؤ حکومت نے وقت سے پہلے ہی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔

      بتا دیں کہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے ہو رہے ان اسمبلی انتخابات کو 2019 کے سیمی فائنل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پانچ میں سے تین ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے جہاں کانگریس اسے شکست دینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ اسی کے ساتھ یہ انتخابات وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت کا امتحان بھی سمجھے جا رہے ہیں۔

       بتا دیں کہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی پچھلے 15 برسوں سے قابض ہے وہیں راجستھان میں بھی بی جے پی کی حکومت ہے۔ تینوں ہی ریاستوں میں کانگریس بی جے پی کو ہرا کر لوک سبھا الیکشن کے لئے اپنے دعوے کو مضبوط کرنے کی کوشش میں ہے۔ جبکہ میزورم میں وہ اپنی حکومت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔


      نیوز ایجنسی یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

      First published: