تقریبا 90 کروڑ ووٹرس 17 ویں لوک سبھا کی تشکیل کے لئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ یہ اطلاع آج یہاں چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے دی ۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں 16 ویں لوک سبھا کے انتخابات میں 81 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان نے حصہ لیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار 18 اور 19 سال کی عمر کےڈیڑھ کروڑ نئے ووٹر ہوں گے۔ نامہ نگاروں کو تفصیلات بتاتے ہوئے اروڑہ نے کہا کہ 16 ویں لوک سبھا کی میعاد تین جون کو ختم ہو رہی ہے۔
انتخابی تیاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران سیاسی جماعتوں اور ریاستی حکومتوں وغیرہ سے صلاح و مشورہ کیا گیا اور محکمہ موسمیات ،امتحانات کے پروگرام ، تہوار اور فصلوں کی بوائی اور کٹائی جیسے امور پر بھی غور وخوض کیا گیا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔