ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

الیکشن کمیشن نے کیا 16 لاکھ 15 ہزار وی وی پی اے ٹی مشینیں خریدنے کا عمل شروع

کمیشن نے الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ای سی آئی ایل) اور بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ (بی ای ایل) کو الگ الگ تجاویز بھیجی ہیں

  • UNI
  • Last Updated: Apr 23, 2017 03:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
الیکشن کمیشن نے کیا 16 لاکھ 15 ہزار وی وی پی اے ٹی مشینیں خریدنے کا عمل شروع
ای وی ایم علامتی تصویر

نئی دہلی: الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں مبینہ گڑبڑی کے سوالات کے دوران الیکشن کمیشن نے ای وی ایم میں لگانے کیلئے ووٹنگ کے بعد پرچی دینے والی 16 لاکھ 15 ہزار ووٹر ویریفائبل پیپر آڈٹ ٹرائل (وی وی پی اے ٹی) مشینیں خریدنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

کمیشن نے الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ای سی آئی ایل) اور بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ (بی ای ایل) کو الگ الگ تجاویز بھیجی ہیں اور ہر ایک کو آٹھ لاکھ ساڑھے سات ہزار وی وی پی اے ٹی مشینوں کی فراہمی حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس خریداری کی لاگت تقریباً 3173.47 کروڑ روپئے ہوگی۔ کمیشن نے کہا ہے کہ یہ مشینیں اسے ستمبر 2018 تک دستیاب ہوجانی چاہئے تاکہ 2019 کے عام انتخابات کے پہلے یہ مشینیں ای وی ایم میں لگائی جاسکیں۔ ستمبر 2018 تک دستیاب ہوجانی چاہئے تاکہ 2019 کے عام انتخابات کے پہلے یہ مشینیں ای وی ایم میں لگائی جاسکیں۔

First published: Apr 23, 2017 03:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading