ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

الیکشن کمیشن نے جاری کیا ہیلپ لائن نمبر، 100 منٹ میں حل کی جائے گی شکایت

اس بارلوک سبھا الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے خصوصی تیاری کی ہے۔

  • Share this:
الیکشن کمیشن نے جاری کیا ہیلپ لائن نمبر، 100 منٹ میں حل کی جائے گی شکایت
الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے17 ویں لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 11 اپریل کوہوگی۔ 7 مرحلوں میں ہونے والا الیکشن 19 مئی کوختم ہوجائے گا۔ الیکشن کے ووٹوں کی گنتی 23 مئی کوہوگی۔


اس بارلوک سبھا الیکشن کے لئےالیکشن کمیشن آف انڈیا نے خصوصی تیاری کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے آج پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ اس نے انتخابات کے لئے تیاری مکمل طورپرکرلی ہے۔ آئیے جانتے ہیں الیکشن کمیشن کے پریس کانفرنس سے متعلق دلچسپ باتیں۔


الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن نمبر


الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن نمبر1950 کے ذریعہ الیکشن سے متعلق شکایت کی جاسکے گی۔ اگررائے دہندگان کو الیکشن سے متعلق کوئی پریشانی ہے تو اسےاس ہیلپ لائن نمبرکے ذریعہ دورکروایا جاسکتا ہے۔

کتنے وقت میں الیکشن کمیشن کرے گا شکایت کوحل

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بتایا ہےکہ ہیلپ لائن نمبر1950 میں جوبھی شکایت درج کرائی جائے گی، اس کا حل 100 منٹ میں الیکشن کمیشن کوکرنا ہوگا۔

کتنے مرحلوں میں ہوں گے لوک سبھا الیکشن

ہندوستانی الیکشن کمیشن نے 17 ویں لوک سبھا الیکشن کے لئے7 مرحلوں میں ہونے والے الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو شروع ہوگا۔ الیکشن کا آخری مرحلہ 19 مئی کوہوگا۔ انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی 23 مئی کوہوگی۔

رائے دہندگان اورووٹنگ مراکز

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس بارکے انتخابات میں 18 سے 19 سال کے ڈیڑھ کروڑووٹرہیں۔ الیکشن میں 90 کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ نوکری پیشہ ووٹر1.60 کروڑ ہیں۔ اس بارکےالیکشن کے لئے 10 لاکھ ووٹنگ مراکزبنائے جائیں گے۔ گزشتہ بارکے الیکشن میں 9 لاکھ ووٹنگ مراکزبنائے گئے تھے۔
First published: Mar 10, 2019 08:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading