الیکشن کمیشن کی سختی: انوراگ اور پرویش ورما کو بی جے پی ا سٹار پرچارکوں کی فہرست سے باہر نکالنے کا حکم
الیکشن کمیشن کا یہ حکم بدھ کو فوری طور پر نافذ بھی ہو گیا اور اگلے حکم تک نافذ رہے گا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 29, 2020 02:23 PM IST

انوراگ اور پرویش کو بی جے پی ا سٹار پرچارک کی فہرست سے باہر نکالنے کا حکم
نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور وزیر مملکت برائے مالیات انوراگ ٹھاکر اور مغربی دہلی سے پارٹی کے ایم پی پرویش صاحب سنگھ ورما کو دہلی اسمبلی انتخابی مہم کے دوران ان کے دیئے گئے متنازع بیان کے مدنظر بی جے پی کے اسٹار پرچارکوں کی فہرست سے باہر نکالنے کا حکم دیا ہے۔ کمیشن کا یہ حکم بدھ کو فوری طور پر نافذ بھی ہو گیا اور اگلے حکم تک نافذ رہے گا۔ خیال رہے کہ انوراگ ٹھاکر نے رٹھالہ میں بی جے پی امیدوار کی حمایت میں انتخابی مہم کے دوران-’’ملک کے غداروں کو، گولی مارو ... کو۔‘‘کا نعرہ لگوایا تھا۔
وہیں، بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں شاہین باغ میں چل رہے دھرنا و مظاہرہ کو لے کر متنازع بیان دیا تھا جسے لے کر اپوزیشن نے سخت اعتراض کیا تھا۔ دہلی کانگریس نے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت بھی کی تھی۔
Election Commission of India: EC has ordered removal of Anurag Thakur & Parvesh Sahib Singh Verma from the list of star campaigners of BJP for #DelhiElections with immediate effect & until further notice. pic.twitter.com/LXAXePyAnn
— ANI (@ANI) January 29, 2020
خیال رہے کہ مغربی دہلی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما (Parvesh Verma) نے انتہائی اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ اگر ہم دہلی کے اقتدار میں آ گئے تو سرکاری زمین پر بنی مسجدوں کو ہٹا دیں گے۔ بی جے پی کو اکثریت مل گئی تو ایک گھنٹے میں شاہین باغ میں ایک بھی احتجاج کار نظر نہیں آئے گا‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا ’’ وہاں (شاہین باغ میں) لاکھوں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ دہلی کے لوگوں کو سوچنا ہو گا اور فیصلہ کرنا ہو گا۔ وہ آپ کے گھروں میں گھسیں گے، آپ کی بہن۔ بیٹیوں کی عصمت دری کریں گے، انہیں قتل کر دیں گے۔ آج ہی وقت ہے، کل مودی جی اور امت شاہ آپ کو بچانے نہیں آ پائیں گے‘‘۔
#WATCH: BJP MP Parvesh Verma says, "...Lakhs of people gather there (Shaheen Bagh). People of Delhi will have to think & take a decision. They'll enter your houses, rape your sisters&daughters, kill them. There's time today, Modi ji & Amit Shah won't come to save you tomorrow..." pic.twitter.com/1G801z5ZbM
— ANI (@ANI) January 28, 2020
بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے مغربی دہلی کی وکاس پوری اسمبلی (Vikaspuri Assembly) کے رنہولا گاؤں میں واقع کمیونٹی سینٹر میں منعقد ایک پروگرام میں یہ اشتعال انگیز باتیں کہی تھیں۔