جامعہ ملیہ اور شاہین باغ میں فائرنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے جنوب -مشرقی دہلی کے ڈی سی پی کو ہٹایا
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا، 'الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق یہ واقف کرایا جاتا ہے کہ چنمیہ بسوال آئی پی ایس (2008)، ڈی سی پی (جنوب مشرق) اپنے موجودہ عہدےسے فوری طور پر آزاد سمجھیں جائیں اور مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ کریں'۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 02, 2020 11:56 PM IST

جامعہ ملیہ اور شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جنوب مشرقی دہلی کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی سی پی) چنميہ بسوال کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ چنمیہ بسوال اب وزارت داخلہ کو رپورٹ کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، الیکشن کمیشن نے یہ قدم شاہین باغ کی موجدہ صورتحال کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چنميہ بسوال کی جگہ ایڈیشنل ڈی سی پی کمار گیانیش کو چارج دیا ہے۔ کمار گیانیش فوری طور پر ہی عہدہ سنبھالیں گے۔ انہیں فوری طور پر چارج لینے کو کہا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہےکہ الیکشن کمیشن جنوب مشرقی دہلی کے ڈی سی پی چنميہ بسوال کے کام کاج سے خوش نہیں تھا۔ کمیشن نےکہا کہ وزارت داخلہ اور دہلی پولیس کمشنر مستقل ڈی سی پی (جنوب -مشرق) کے طورپر مناسب افسر کی پوسٹنگ کرنے کے لئے تین ناموں کا ایک پینل الیکشن کمیشن کو بھیج سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نےکہا، 'الیکشن کمیشن کےفیصلےکے مطابق یہ واقف کرایا جاتا ہےکہ چنمیہ بسوال آئی پی ایس (2008)، ڈی سی پی (جنوب مشرق) اپنے موجودہ عہدےسے فوری طور پر آزاد سمجھیں جائیں اورمرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ کریں'۔ انہوں نےکہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر، الیکشن کمیشن حکم دیتا ہےکہ کمارگیانیش، دانکس (1997)، چنمیہ بسوال آئی پی ایس سے فوراً ڈی سی پی (جنوب مشرق) کا عہدہ اپنے ہاتھوں میں لیں۔
Election Commission: The Ministry of Home Affairs/Delhi Commissioner of Police may however immediately send a panel of three names to the EC for posting a suitable officer as the regular DCP (South-East). https://t.co/lEnLODcE8K
— ANI (@ANI) February 2, 2020
شاہین باغ اور جامعہ ملیہ کے باہر ہوئی تھی فائرنگ
واضح رہے کہ جنوب مشرقی دہلی میں آنے والے علاقہ جامعہ نگر میں دو الگ الگ مقام پر فائرنگ ہوئی تھی۔ پہلے جامہ ملیہ اسلامیہ کے باہر ہولی فیملی اسپتال کے قریب ایک نوجوان نے گولی چلائی تھی، جس میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا۔ جبکہ دوسرا واقعہ شاہین باغ میں پیش آیا تھا جبکہ ایک کپل گرجر نامی نوجوان نے ہوائی فائرنگ کی تھی۔ حالانکہ اس دوران کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔ اس پورے معاملے پر دہلی میں سیاست گرم ہوگئی ہے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے فعال ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے چنمیہ بسوال کے تبادلے کو ہری جھنڈی دکھا دی۔