ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بنگال ، تمل ناڈو ، آسام سمیت 5 ریاستوں میں آج اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرسکتا ہے الیکشن کمیشن

تمل ناڈو ، کیرالہ ، پڈوچیری ، آسام اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق کمیشن جمعہ کو شام ساڑھے چار بجے پریس کانفرنس کرسکتا ہے ۔

  • Share this:
بنگال ، تمل ناڈو ، آسام سمیت 5 ریاستوں میں آج اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرسکتا ہے الیکشن کمیشن
بنگال ، تمل ناڈو ، آسام سمیت 5 ریاستوں میں آج اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرسکتا ہے الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف انڈیا آج مغربی بنگال ، تمل ناڈو ، کیرالہ ، آسام اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرسکتا ہے ۔ الیکشن کمشین کی جانب سے جمعہ کی شام کو ساڑھے چار بجے پریس کانفرنس معنقد کی جائے گی ۔ جن ریاستوں میں الیکشن ہونے والے ہیں ، ان میں سے صرف آسام میں ابھی بی جے پی کی حکومت ہے ۔


الیکشن کمیشن کے مطابق تمل ناڈو میں 24 مئی ، مغربی بنگال میں 30 مئی ، آسام میں 31 مئی ، پڈوچیری میں 8 جون اور کیرالہ میں یکم جون 2021 کو حکومت کی مدت کار ختم ہورہی ہے ۔


خیال رہے کہ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کی حکومت ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کیرالہ میں پنارائی وجین کی قیادت میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی حکومت ہے ۔ دوسری جانب آسام میں سربانند سونووال کی قیادت میں بی جے پی کی سرکار ہے ۔


وہیں پڈوچیری میں کانگریس کی حکومت تھی اور وہاں  کے وزیر اعلی نارائن سامی تھے ۔ تاہم گزشتہ دنوں اقلیت میں آجانے کے بعد حکومت گر گئی تھی ۔ فی الحال ریاست میں صدر راج نافذ ہے ۔

بتادیں کہ مغربی بنگال میں 294 ، تمل ناڈو میں 234 ، آسام میں 126 ، پڈوچیری میں 30 اور کیرالہ میں 140 سیٹوں پر الیکشن ہوں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 26, 2021 12:54 PM IST