ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا بجا بگل ، 4 اپریل سے ووٹنگ ، 19 مئی کو نتائج

نئی دہلی : پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج گیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے آج دوپہر پریس کانفرنس میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ۔ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی تمام پانچوں ریاستوں میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 04, 2016 04:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا بجا بگل ، 4 اپریل سے ووٹنگ ، 19 مئی کو نتائج
نئی دہلی : پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج گیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے آج دوپہر پریس کانفرنس میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ۔ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی تمام پانچوں ریاستوں میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے ۔

نئی دہلی : پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج گیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے آج دوپہر پریس کانفرنس میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ۔  انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی تمام پانچوں ریاستوں میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے ۔


انہوں نے بتایا کہ 5 ریاستوں میں کل 824 اسمبلی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے ۔ آسام میں دو مراحل میں انتخابات ہوں گے ہ پہلے مرحلے کی پولنگ 4 اور دوسرے کی 11 اپریل کو ہوگی۔  مغربی بنگال میں 6 مراحل میں انتخابات ہوں گے ۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 4 اور 11 اپریل کو ہوگی ۔ 17 کو دوسرے مرحلے، 21 کو تیسرے مرحلے اور چوتھے مرحلے کی پولنگ 25 اپریل، پانچویں مرحلے کی 30 اپریل اور چھٹے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ 5 مئی کو ہوگی ۔ تمل ناڈو، پڈوچیری اور کیرالہ میں 16 مئی کو ایک  مرحلے میں ہی انتخابات ہوں گے ۔  19 مئی کو تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کے بعد اسی دن نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔


پانچوں ریاستوں میں تقریبا 17 کروڑ ووٹر ووٹ ڈالیں گے ۔ آسام میں 1.98 ووٹرس  ہیں ۔ کیرالہ میں 2.56 کروڑ، تمل ناڈو میں 5.8 کروڑ، مغربی بنگال میں 6.55 کروڑ اور پڈوچیری میں 9.27 لاکھ ووٹر ہیں ۔ 7 لاکھ فرضی ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ ہٹائے گئے ہیں۔  واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 294 اسمبلی سیٹ ہے ۔ وہیں تمل ناڈو میں 234، کیرالہ میں 140، آسام میں 126 اور پڈوچیری میں 30 اسمبلی سیٹ ہے ۔


نسیم زیدی نے بتایا کہ انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے پختہ انتظامات ہوں گے۔ آسام اور مغربی بنگال میں نیم فوجی دستے تعینات کئے جائیں گے ۔ معذوروں کے لئے پولنگ بوتھ پر خاص انتظامات کئے جائیں گے۔  انتخابات کے دوران پوری شفافیت برتنے کے لئے الیکشن کمیشن نے تیاری پوری کر لی ہے ۔


غور طلب ہے کہ جن ریاستوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں، ان میں کسی میں بھی بی جے پی کی حکومت نہیں ہے ۔ آسام کو چھوڑ کر ان تمام ریاستوں میں بی جے پی سیاسی طور پر بھی کوئی بڑی پارٹی نہیں ہے ۔ تاہم آسام میں بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات میں 7 نشستیں جیتی تھیں ۔ اسمبلی انتخابات کے لئے اس نے آسام گن پریشد سے اتحاد کیا ہے ۔ ایسے میں بی جے پی آسام میں کانگریس کو سخت مقابلہ دے سکتی ہے ۔


آسام میں فی الحال کانگریس کی حکومت ہے ۔ تمل ناڈو اسمبلی میں 234 نشستیں ہے اور یہاں جے للتا کی اے آئی اے ڈی ایم کے  کی حکومت ہے ۔ 140 سیٹوں والی کیرالہ اسمبلی میں کانگریس کی اتحادی پارٹی یو ڈی ایف کی حکومت ہے ۔ جبکہ 294 سیٹوں والی مغربی بنگال اسمبلی میں ترنمول کانگریس کی حکومت ہے۔

First published: Mar 04, 2016 04:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading