اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہرگاوں میں بجلی، چدمبرم نے وزیر اعظم مودی کے دعوے کو بتایا "ایک اورجملہ"۔

    کانگریس لیڈر چدمبرم ۔ فائل فوٹو

    کانگریس لیڈر چدمبرم ۔ فائل فوٹو

    ملک کے سبھی گاوں میں بجلی پہنچ جانے کی وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کو لے کر سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے "ایک اور جملہ" قرار دیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کے سبھی گاوں میں بجلی پہنچ جانے کی وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کو لے کر سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے "ایک اور جملہ" قرار دیا ہے۔ چدمبرم نے کہا کہ 5.80 لاکھ گاوں میں پہلے کی حکومتوں کے وقت ہی بجلی پہنچ چکی تھی اور وزیراعظم دعوی کررہے ہیں ان کے وقت میں سبھی گاوں میں بجلی پہنچائی گئی۔

      چدمبرم نے بھارتیہ یوا کانگریس کی ایگزیکٹیو  کی میٹنگ میں کہا  "مودی جی نے چار سال پہلے کہا تھا کہ ہم باقی بچے 18 ہزار  گاوں میں بجلی پہنچا دیں گے۔ ان سے پوچھنا چاہئے کہ 5,80,00 گائووں میں بجلی کس نے پہنچائی؟ ان گاوں میں گذشتہ حکومتوں نے بجلی پہنچائی ہے، اب وہ ایسا پیش کررہے ہیں کہ سبھی گائووں میں ہم نے بجلی پہنچائی۔ یہ بھی ایک جملہ ہے۔

      دراصل وزیراعظم نریندر مود ی نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا تھا"ہندوستان کے تمام گائووں میں ہفتہ کو بجلی پہنچا دی گئی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2014 میں مودی کے اقتدار سنبھالنے کے وقت  ملک میں  18,452گائووں بغیر بجلی کے تھے۔

      چدمبرم نے کہاکہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بے بے روزگاری سب سے بڑا موضوع ہوگا اور اس 'خوفناک مسئلہ'کو لے کر نوجوان نریندر مودی کے خلاف ووٹ کریں گے۔

      چدمبرم نے بھارتیہ یوا کانگریس کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوٹ بندی، جی ایس ٹی، خواتین کا تحفظ، کشمیر کی حالت اور دوسرے کئی موضوع ہوں گے، لیکن سب سے بڑا موضوع بے روزگاری کا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگاری کی 'خوفناک مسئلہ' کو لے کر نوجوان اس بار نریندر مودی کے خلاف ووٹ کریں گے۔

      سابق وزیر خزانہ نے الزام لگایا کہ عجیب وغریب بات یہ ہے کہ اس حکومت کو روزگار دینے کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہے۔ ہندوستان جیسے ملک میں جہاں بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہیں اور لوگوں کو نوکری کی ضرورت ہے، لیکن بہت ساری ویکنسیز ہونے کے باوجود ان کو مکمل نہیں کیاجارہا ہے۔

      چدمبرم نے کہا کہ اگر مردوں کے تناسب میں خواتین بھی نوکری کریں تو ہندوستان کی جی ڈی پی میں 900 ارب ڈالر کا اضافہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مک بے روزگاری بڑا مسئلہ ہے۔ آپ کہیں بھی چلے جائیے، بڑی تعداد میں ایسے نوجوان مل جائیں گے، جن کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔

      چدمبرم نے کہا کہ اگر تھوڑا سادماغ لگایا جائے تو لاکھوں لوگوں کو نوکری مل جائے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی مدت میں سرمایہ کاری نا کے برابر ہے اور اس حکومت نے بازار میں مطالبہ کو ہی ختم کردیا ہے۔

       

       

       
      First published: