یو پی آئی ادائیگی کے ذریعے خریدو سامان، پھر قسطوں میں کرو ادائیگی، ای ایم آئی کا آپشن دستیاب

یو پی آئی ادائیگی کے ذریعے خریدو سامان

یو پی آئی ادائیگی کے ذریعے خریدو سامان

یو پی آئی کے ذریعے ای ایم آئی پر سامان خرید سکتے ہیں۔ اس سے قبل خریداری کے دوران قسطوں پر مصنوعات خریدنے کے لیے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کی ضرورت ہوتی تھی۔ لیکن اب آپ یو پی آئی ادائیگی کے دوران ای ایم آئی آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ سہولت نجی شعبے کے آئی سی آئی سی آئی بینک نے شروع کی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: ملک میں یو پی آئی (UPI) کے ذریعے ادائیگی کرنے والے کروڑوں صارفین کے لیے ایک اچھی خبر آئی ہے۔ اب آپ یو پی آئی کے ذریعے ای ایم آئی (EMI) پر سامان خرید سکتے ہیں۔ اس سے قبل خریداری کے دوران قسطوں پر مصنوعات خریدنے کے لیے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کی ضرورت ہوتی تھی۔ لیکن اب آپ یو پی آئی ادائیگی کے دوران ای ایم آئی آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ سہولت نجی شعبے کے آئی سی آئی سی آئی بینک نے شروع کی ہے۔

    چونکہ ملک میں یو پی آئی کے ذریعے ادائیگی کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس لیے آئی سی آئی سی آئی بینک (ICICI Bank) کی طرف سے فراہم کردہ یہ سہولت کروڑوں صارفین کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی۔ کیونکہ اس کے ذریعے وہ یو پی آئی ادائیگی کرتے وقت کسی بھی کیو آر کوڈ (QR code) کو اسکین کرکے ماہانہ  ای ایم آئی پر سامان خرید سکیں گے۔

    رمضان 2023: اس معصوم نے دیا بڑے لوگوں کو پیغام، پولیس افسر بننے کی چاہ میں چار سالہ عنایہ نے رکھا روزہ

    کووڈ-19 پر چین کے سائنسدان کا بڑا دعویٰ، جانوروں سے نہیں انسانوں سے پھیلا کورونا وائرس

    آئی سی آئی سی آئی بینک نے بتایا صارفین کیسے اٹھائیں فائدہ
    آئی سی آئی سی آئی بینک نے منگل کو یو پی آئی ادائیگی پر ای ایم آئی سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب اس بینک کے صارفین Buy Now Pay Later کی سہولت استعمال کرکے اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ الیکٹرانکس، گروسری، سفر اور کپڑوں کی خریداری پر یو پی آئی ادائیگی کرنے کے بعد، آپ خریداری پر خرچ کی گئی رقم قسطوں میں ادا کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں آر بی آئی کے اعلان کے بعد سب سے پہلے آئی سی آئی سی آئی بینک نے یہ سہولت دی ہے۔

    3، 6 اور 9 ماہ کی آسان قسط کا آپشن
    صارفین 10,000 روپے یا اس سے زیادہ کی رقم 3، 6 یا 9 ماہ کی آسان اقساط میں ادا کر سکتے ہیں۔ منی کنٹرول کی خبر کے مطابق، آئی سی آئی سی آئی بینک کے ڈیجیٹل چینلز اینڈ پارٹنرشپس ہیڈ بجیت بھاسکر نے کہا کہ "ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ ان دنوں زیادہ سے زیادہ ادائیگیاں یو پی آئی کے ذریعے کی جاتی ہیں، صارفین تیزی سے Buy Now Pay Later کا انتخاب کر رہے ہیں۔ ان دونوں رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، بینک پے لیٹر کے ذریعے کی جانے والی یو پی آئی ادائیگیوں کے لیے فوری ای ایم آئی کی سہولت شروع کر رہا ہے۔

    پے لیٹر پر ای ایم آئی سہولت استعمال کرنے کے لیے، سب سے پہلے، آپ کو کسی اسٹور پر سامان خریدنے کے بعد کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ہوگا۔ پھر آپ کو ادائیگی کرنے کے لیے iMobile Pay ایپ استعمال کرنے کے لیے اسکین Any QR کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ اگر ادائیگی کی رقم 10,000 روپے یا اس سے زیادہ ہے، تو آپ کو PayLater EMI کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ای ایم آئی کے لیے 3، 6 یا 9 ماہ کی مدت کا انتخاب کرنا ہوگا اور اس کے بعد ادائیگی کرنی ہوگی۔
    Published by:sibghatullah
    First published: