உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوئیڈا فلم سٹی میں پولیس اور بدمعاشوں کے بیچ تصادم، گولی لگنے سے  زخمی ایک بدمعاش گرفتار

    پولیس نے اس کے قبضے سے لوٹی ہوئی 04 موبائل فونز، 1 اپاچے موٹر سائیکل، 1 پستول .315 بور کا 1 طمنچہ اور 2 زندہ کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔ اے ڈی سی پی نوئیڈا آشوتوش دویدی نے اس کی تصدیق کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Noida, India
    • Share this:
      گوتم بدھ نگر: نوئیڈا فلم سٹی میں جمعہ کی صبح بدمعاشوں اور پولیس کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔ جس میں پولیس کی فائرنگ سے دانش نامی بدمعاش زخمی ہوگیا۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے لوٹی ہوئی 04 موبائل فونز، 1 اپاچے موٹر سائیکل، 1 پستول .315 بور کا 1 طمنچہ اور 2 زندہ کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔ اے ڈی سی پی نوئیڈا آشوتوش دویدی نے اس کی تصدیق کی ہے۔

      پولس کمشنر گوتم بدھ نگر میڈیا سیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ '7 اکتوبر کو فلم سٹی پاور ہاؤس کے پاس پولیس اسٹیشن سیکٹر 20 اور بدمعاشوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ اس میں ایک بدمعاش دانش عرف سیار عرف چیتا ( ولد نظام الدین، عمر 30 سال، ساکن کچی آبادی نمبر E-37A، ترلوک پوری، تھانہ میور وہار، دہلی) پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ بدمعاش چھینو گینگ کا شوٹر بھی رہا ہے اور نوئیڈا پولس اسٹیشن سیکٹر 20 سے بھی کئی معاملات میں مطلوب تھا۔

      Flipkart کا ڈلیوری بوائے 4لاکھ کے 61 گیزیٹس لیکر ہوا فرار، ڈھونڈ رہی بنگلورو پولیس

      گربا پروگرام  میں پتھربازی کے ملزموں کو کھمبھے سےباندھ کر پیٹا، پولیس والوں کے خلاف جانچ۔۔

      پولیس کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ دہلی این سی آر علاقے میں زخمی بدمعاش کے خلاف ڈکیتی وغیرہ کے 2 درجن سے زیادہ کیس درج کیے گئے ہیں۔ اسے علاج کے لیے نوئیڈا ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ زخمی بدمعاش دانش کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ نوئیڈا پولیس اسٹیشن سیکٹر 20 پولیس اور لٹیروں کے درمیان ہونے والے انکاؤنٹر کے بارے میں اے ڈی سی پی نوئیڈا آشوتوش دویدی نے کہا، "چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھاگنے لگا۔ فلم سٹی کے قریب اس سے مڈبھیڑ ہوئی، جس میں وہ (دانش) زخمی ہوا ہے۔ اس کے خلاف دہلی-این سی آر میں 21 الزامات درج ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: