جموں وکشمیر کے پلوامہ میں تصادم، 4 ملٹینٹ ڈھیر، ملٹینٹ بنے دو ایس پی او کو بھی مار گرایا
سلامتی دستوں کو جمعہ کی صبح اطلاع ملی کہ ایک رہائشی علاقہ میں ملٹینٹ چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 07, 2019 09:51 AM IST

پولیس کو چکمہ دے کر ہتھیار لے کر بھاگنے والے ایس پی او: فائل فوٹو۔
جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سلامتی دستوں اور ملٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم میں اب تک چار ملٹینٹ مارے گئے ہیں۔ ان چار ملٹینٹوں میں جموں وکشمیر پولیس کے دو ایس پی او بھی شامل ہیں جو جمعرات کی شام سروس رائفل لے کر فرار ہو گئے تھے۔ یہ ملٹینٹ جیش محمد کے بتائے جا رہے ہیں۔
دونوں ایس پی او کی شناخت شبیر احمد اور سلمان احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں پلوامہ کے ہی رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔
سلامتی دستوں کو جمعہ کی صبح اطلاع ملی کہ ایک رہائشی علاقہ میں ملٹینٹ چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ پلوامہ کے پنجرن میں ہوئے اس تصادم میں فوج کی 44 آر آر، جموں وکشمیر کی ایس او جی کی مشترکہ کارروائی میں یہ تصادم ہوا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، علاقہ میں انٹرنیٹ کی خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ سلامتی دستوں نے علاقہ کو گھیر لیا ہے۔