جموں وکشمیرکے سوپور میں مڈبھیڑ، 3-2 دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کا خدشہ
علامتی تصویر
موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقے میں دوسے تین دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔ مانا جارہا ہے کہ سیکورٹی فورسیز نے ایک رہائشی علاقے میں ان دہشت گردوں کوگھیرلیا ہے۔
جموں وکشمیر کے سوپورواقع بہرام پورہ علاقے میں دہشت گردوں اورسیکورٹی فورسیز کے درمیان مڈبھیڑ ہورہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقے میں دوسے تین دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔ مانا جارہا ہے کہ سیکورٹی فورسیزنے ایک رہائشی علاقے میں ان دہشت گردوں کوگھیرلیا ہے۔
کچھ وقت قبل تک دونوں طرف سے زبردست گولی باری ہورہی تھی۔ خبرلکھے جانے تک کسی دہشت گرد کے مارے جانے کی اطلاع نہیں تھی۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسیزمیں سے کسی کے نقصان ہونے کی خبرنہیں تھی۔ اس سے قبل جمعرات کوجموں وکشمیرکے بارہمولہ ضلع میں جمعرات کو سیکورٹی فورسیز کے ساتھ مڈبھیڑ میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔ پولیس افسرنے بتایا کہ دہشت گردوں کے موجود ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے کریری علاقے میں تلاشی مہم چلائی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پرگولی چلادی۔ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ افسران نے بتایا کہ کریری میں مڈبھیڑختم ہوگیا ہے۔ اس میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔