ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں سلامتی دستوں اور ملٹینٹوں کے درمیان تصادم، ایک ملٹینٹ ڈھیر

تصادم کے مدنظر، لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ ابھی اس بات کی اطلاع نہیں ملی ہے کہ علاقہ میں کتنے ملٹینٹ چھپے ہوئے ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں سلامتی دستوں اور ملٹینٹوں کے درمیان تصادم، ایک ملٹینٹ ڈھیر
فائل فوٹو

جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں سلامتی دستوں اور ملٹینٹوں کے درمیان فائرنگ کی اطلاع ہے۔ دونوں طرف سے فائرنگ جاری ہے۔ ابھی تک کی اطلاع کے مطابق، سلامتی دستوں نے ایک ملٹینٹ کو مار گرایا ہے۔ تصادم کے مدنظر، لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ ابھی اس بات کی اطلاع نہیں ملی ہے کہ علاقہ میں کتنے ملٹینٹ چھپے ہوئے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق، سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاع ملی تھی کہ جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں کچھ ملٹینٹ چھپے ہوئے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی اہلکاروں نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ خود کو گھرتا دیکھ کر ملٹینٹوں نے سلامتی دستوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ دونوں طرف سے مسلسل فائرنگ کی آواز سنی جا رہی ہے۔ ابھی تک کی اطلاع کے مطابق، ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک ملٹینٹ کو مار گرایا ہے۔

First published: Jun 08, 2019 09:06 AM IST