ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر کے نواکدل میں انکاؤنٹر، 2 دہشت گرد ڈھیر، تین جوان زخمی

جانکاری کے مطابق ہندستانی سکیورٹی فورسز کو خفیہ جانکاری لی تھی کہ سرینگر کے نواکدل علاقے میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں اور کسی بڑے حملے کی سازش رچ رہے ہیں۔ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر پیر کی دیر رات جموں۔کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیم نے ساتھ مل کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر کے نواکدل میں انکاؤنٹر، 2 دہشت گرد ڈھیر، تین جوان زخمی
علامتی تصویر

جموں۔کشمیر میں سرینگر کے نواکدل علاقے میں پیر کی دیر رات سے ہی  دہشت گرد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ انکاؤنٹر  میں دو ملیٹنٹ کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ انکاؤنٹر شروع ہونے کے ساتھ ہی انٹرنیٹ خدمات کو پوری طرح سے روک دیا گیا ہے۔ بتایا جارہا کہ علاقے میں کئی ملیٹنٹوں کے چھہے ہونے کی خبر ہے اور مسلسل فائرنگ کررہے ہیں۔

ہندستان فوجی جوان بھی ان کی ہر گولی کا جواب دے رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں جانب سے فائرنگ چل رہی ہے۔ فائرنگ میں سی آر پی ایف کے ایک جوان اور دو پولیس جوان زخمی ہوئے ہیں۔

جانکاری کے مطابق ہندستانی سکیورٹی فورسز کو خفیہ جانکاری لی تھی کہ سرینگر کے نواکدل علاقے میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں اور کسی بڑے حملے کی سازش رچ رہے ہیں۔ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر پیر کی دیر رات جموں۔کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیم نے ساتھ مل کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔



بتایاگیا کہ خود کو گھرتا دیکھ کر دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ کرلیاگیا۔ معاملے کی سنجیدگی کے مدنظر علاقے میں انٹرینٹ خدمات کو ہوری طرح سے روک دیا گیاہے۔ ابھی تک کی اطلاع کے مطابق حملے میں دو دہشت گردوں کو ماراجاچکا ہے جبکہ سی آرپی ایف کا ایک جوان اور دو پولیس اہلکار اس انکاؤنٹر میں زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کی آواز سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ علاقے میں کئی دہشت گرد ہیں اور رک۔رک کر فائرنگ بھی کررہے ہیں۔

تین دن پہلے 17 مئی کو جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا تھا ، جس میں فوج کے جوانوں نے حزب المجاہدین کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت مسعود اور طاہر کے طور پر ہوئی ہے۔ ادھر ، فائرنگ میں ہندوستانی فوج کا ایک فوجی ہلاک ہوگیاتھا۔ بتادیں کہ سکیورٹی فورسز نے چند روز قبل انکاؤنٹر میں ہارون با نی کو ہلاک کیا تھا۔
First published: May 19, 2020 02:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading