’کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو دیے گئے 4 فیصد ریزرویشن کو کیا ختم، جوکہ غیر آہنی ہے‘ امت شاہ

وزیر داخلہ امت شاہ (File Photo)

وزیر داخلہ امت شاہ (File Photo)

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی پچھلی حکومت نے سیاسی فائدے کے لیے مسلم کمیونٹی کو ریزرویشن دیا۔ اقلیتوں کے لیے ریزرویشن آئینی طور پر درست نہیں ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو دیے گئے 4 فیصد ریزرویشن کو ختم کر دیا کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خوشامد پسند سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کوٹہ کو آئینی طور پر غلط قرار دیتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کے روز کرناٹک نے لنگایت اور ووکلیگا برادریوں کو دیے گئے ریزرویشن میں اضافہ کیا لیکن سیاسی طور پر اہم اقدام میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ کوٹہ کو ختم کر دیا ہے۔

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دو ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ کانگریس کی قیادت والی پچھلی حکومت نے سیاسی فائدے کے لیے مسلم کمیونٹی کو ریزرویشن دیا۔ اقلیتوں کے لیے ریزرویشن آئینی طور پر درست نہیں ہے۔ آئین میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: