ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

FEMAقوانین کی خلاف ورزی کامعاملہ:امیزون کی مشکلات میں ہوسکتاہےاضافہ،ای ڈی نےشروع کی جانچ

امیزون اور فلپ کارٹ جیسی ای کامرس کمپنیوں کے رویہ پر وزارت کامرس کے مکتوب اور امیزون سے متعلق دہلی ہائی کورٹ سے وضاحت طلب کیے جانے کی بنیاد پر امیزون کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیاگیاہے۔

  • Share this:
FEMAقوانین کی خلاف ورزی کامعاملہ:امیزون کی مشکلات میں ہوسکتاہےاضافہ،ای ڈی نےشروع کی جانچ
FEMAقوانین کی خلاف ورزی کا معاملہ : امیزون کی مشکلات میں ہوسکتاہے اضافہ ،ای ڈی نے شروع کی تحقیقات

نئی دہلی : امیزون کی مشکلات میں اضافہ کا امکان ظاہرکیاجارہاہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے غیر ملکی تبادلہ انتظامیہ ایکٹ (FEMA) کے تحت امریکی ای کامرس کمپنی امیزون کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹی برانڈ ریٹیل کیس میں امیزون اور فلپ کارٹ جیسی ای کامرس کمپنیوں کے رویہ پر وزارت کامرس کے مکتوب اور امیزون سے متعلق دہلی ہائی کورٹ سے وضاحت طلب کیے جانے کی بنیاد پر امیزن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیاگیاہے۔


ہائیکورٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ امیزون کی جانب سے فیوچر گروپ کے ایک غیر فہرست اکائی میں اپنادعویٰ ٹھوک کر فیوچر ریٹیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش فیما اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (FDI) قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ای ڈی پورے معاملے کا نوٹس لے گا اور تمام متعلقہ فریقوں سے بات کرے گا۔


ایمیزون نے فیوچر گروپ کی یونٹ فیوچر کوپنز لمیٹڈ میں اپنا دعویٰ ٹھوک کر فیوچر ریٹیل اور ریلائنس انڈسٹریز کے درمیان معاہدے کی مخالفت کی ہے۔ یہ معاہدہ 24،713 کروڑ میں طے پایا ہے۔ ای ڈی نے ہائی کورٹ کے 21 دسمبر کےسماعت پر مبنی اس معاملے میں تفتیش شروع کردی ہے۔ اس سے پہلے کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس نے امیزون اور فلپ کارٹ کے خلاف محکمہ انڈسٹری پروموشن اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) سے رجو ع ہوکر فیما اور ایف ڈی آئی قوانین کی خلاف ورزی پر شکایت درج کی تھی۔


کاروباری تنظیم کیٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس ای کامرس کمپنیوں کے ذریعہ حکومت کی پالیسیوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق ایک خط لکھا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجے گئے خط میں کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (CAIT) نے کہا ہے کہ پورے ملک کے تاجر حکومت کے ’ڈیجیٹل انڈیا’ پروگرام کے تحت ای کامرس تجارت کو اپنانے کے لئے بے حد پُرجوش ہیں، لیکن، بڑی ای کامرس کمپنیوں کے ذریعہ ایف ڈی آئی پالیسی (FDI Policy) اور دیگر قوانین اور ضوابط کی بار بار خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ’ڈیجیٹل کامرس‘ کو اپنانے کے لئے ایک میجر بلاک ثابت ہورہا ہے۔

کیٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایسی ای کامرس کمپنیوں کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کا حکم دینے کی گزارش کی ہے۔ کیٹ نے وزیر اعظم مودی سے ملک کے سبھی نکڑ اور کونوں میں لوکل فار ووکل (Vocal for Local) اور آتم نربھر بھارت ابھیان کو کامیاب بنانے کے لئے قومی، ریاست اور ملک کے ہرایک ضلع سطح پر ایک مشترکہ کمیٹی کو تشکیل دینے کا مشورہ دیا ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Feb 18, 2021 03:26 PM IST