اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کروڑوں ای پی ایف کھاتہ داروں کے لئے بڑی خوش خبری، ای پی ایف او نے کیا یہ اعلان

    ای پی ایف او

    ای پی ایف او

    ابھی ورکروں کو یو اے این کے لئے ایمپلائرز کے ذریعہ درخواست دینی ہوتی تھی۔ اب ای پی ایف او کی ویب سائٹ سے اسے خود ہی بنایا جا سکتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او) نے جمعہ کو منظم شعبہ کے ورکروں کو اب یونیورسل اکاؤنٹ نمبر ( یو اے این) تخلیق کرنے کے لئے آن لائن سہولت پیش کی ہے۔ اس سے ورکرز خود ہی آن لائن طریقے سے یو اے این حاصل کر سکیں گے۔ ابھی ورکروں کو یو اے این کے لئے ایمپلائرز کے ذریعہ درخواست دینی ہوتی تھی۔ اب ای پی ایف او کی ویب سائٹ سے اسے خود ہی بنایا جا سکتا ہے۔

      اس کے علاوہ ای پی ایف او نے پنشن یافتگان کے لئے پنشن ادائیگی حکم جیسے پنشن سے متعلق دیگر دستاویز ڈیجی لاکر میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی سہولت شروع کی ہے۔ وزیر برائے محنت سنتوش گنگوار نے ای پی ایف او کے 67 ویں یوم تاسیس پر یہاں ان دونوں سہولتوں کی شروعات کی۔ انہوں نے ای۔ جائزہ کا بھی آغاز کیا۔

      حال ہی میں کچھ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ ای پی ایف او پنشن کی عمر کی حد کو 58 سال سے بڑھا کر 60 سال کر سکتا ہے۔ اس کے لئے ای پی ایف ایکٹ 1952 میں تبدیلی کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اسے بدلنے کے پیچھے بڑی وجہ دنیا بھر میں طئے کی گئی عمر کو بتایا جا رہا ہے۔ دنیا کے زیادہ تر پنشن فنڈ میں پنشن کی عمر 65 سال طئے کی گئی ہے اس لئے اسے بدلنے کی تیاری ہے۔ اگر ای پی ایف او یہ قدم اٹھاتا ہے تو نوکری پیشہ لوگوں کی سبکدوشی کی عمر بھی 2 سال بڑھ سکتی ہے۔ بورڈ سے منظوری ملنے کے بعد تجویز کابینہ کی منظوری کے لئے وزارت محنت کو بھیجی جائے گی۔

      First published: