ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش مدرسہ بورڈ ریڈ زون میں بھی کرا رہا ہے کاپی ویلوایشن کا کام ، جانئے کیوں

یوپی میں امداد یافتہ دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سکریٹری اعظم حامد کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور ریڈ زون میں ٹیچروں سے کاپی چیک کرانا دینی مدارس کے اساتذہ کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے ۔

  • Share this:
اترپردیش مدرسہ بورڈ ریڈ زون میں بھی کرا رہا ہے کاپی ویلوایشن کا کام ، جانئے کیوں
اترپردیش مدرسہ بورڈ ریڈ زون میں بھی کرا رہا ہے کاپی ویلوایشن کا کام ، جانئے کیوں

الہ آباد : کورونا وائرس کے خطرات کو نظر انداز کرتے ہوئے یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ نے لاک ڈاؤن کے دوران ہی ریڈ زون میں آنے والے اضلاع میں کاپی ویلوایشن کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے پہلے مدرسہ بورڈ نے کورونا وائرس سے بے حد متاثرہ ریڈ زون میں آنے والے اضلاع کو کاپی ویلوایشن سے مستثنی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔  لیکن اب مدرسہ بورڈ نے لکھنؤ سمیت کانپور، میرٹھ اور مراد آباد جیسے ریڈ زون والے اضلاع  کو بھی ویلوایشن سینٹروں میں شامل کر لیا ہے ۔ مدرسہ بورڈ نے تمام امداد یافتہ دینی مدارس کے ذمہ داران کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ کاپی ویلوایشن کا کام عید الفطر سے پہلے مکمل کرا لیا جائے ۔ اس سال یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں ایک لاکھ سے زیادہ طلبہ اور طالبات نے امتحانات میں شرکت کی تھی ۔ لیکن امتحانات کے اختتام کے فوراً بعد ہی ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ، جس کی وجہ سے کاپی ویلو ایشن کا کام بھی التوا میں پڑ گیا ۔


گزشتہ دنوں یوپی تعلیمی بورڈ نے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی کاپیاں جانچنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس فیصلہ کے بعد سے مدرسہ بورڈ کی کاپیاں جانچنے کے لئے دینی مدارس پر دباؤ مزید بڑھ گیا ۔ ریاستی حکومت کی ہدایت پر یو پی مدرسہ بورڈ نے بھی منشی ، مولوی ، عالم ، فاضل اور کامل کے امتحانات کی کاپیاں جانچنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کاپی ویلوایشن کے لئے مدرسہ بورڈ نے گرین زون میں 14 سینٹرس تشکیل دئے ہیں ۔  جبکہ اورینج زون کے تحت آنے والے اضلاع میں 23 ویلوایشن سینٹرس بنائے گئے ہیں ۔


غور طلب بات یہ ہے کہ مدرسہ بوروڈ نے پہلے ریڈ زون میں آنے والے اضلاع میں کاپی ویلوایشن کا کام فی الحال نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ لیکن اب ریاستی حکومت کی ہدایت پر ریڈ زون کے تحت آنے والے اضلاع میں بھی کاپی ویلوایشن کا کام شروع کیاجا رہا ہے ۔ دینی مدارس کے ذمہ داران نے لاک ڈاؤن ، ریڈ زون اور رمضان کے پیش نظر کاپی ویلوایشن کا کام مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ لیکن ریاستی حکومت نے دینی مدارس کے ذمہ داران کے اس مطالبہ کو یکسرمتسرد کر دیا ۔

یوپی میں امداد یافتہ دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سکریٹری اعظم حامد کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور ریڈ زون میں ٹیچروں سے کاپی چیک کرانا دینی مدارس کے اساتذہ کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے ۔ اعظم حامد کا کہنا ہے کہ ضلعی سطح پر افسران دینی مدارس پر کاپیاں جانچنے کا لگاتار دباؤ بنا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ماہ رمضان میں دینی مدارس پر کاپیاں جانچنے کے لئے حکومتی سطح پردباؤ بنایا گیا ہو۔



First published: May 20, 2020 12:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading