آج بھی اسٹمپ بناتے وقت میرٹھ میں دستکاری کو دی جاتی ہے ترجیح، کرکٹ میں ہے اہم کردار

آج بھی اسٹمپ بناتے وقت میرٹھ میں دستکاری کو دی جاتی ہے ترجیح

آج بھی اسٹمپ بناتے وقت میرٹھ میں دستکاری کو دی جاتی ہے ترجیح

میرٹھ میں تیار ہونے والے کھیلوں کا سامان نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک میں بھی بڑی مقدار میں سپلائی ہوتی ہے۔ اسی طرح کی مانگ اسٹمپ کی بھی ہے جو کرکٹ میچ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جہاں ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں کوئی بھی میچ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے اسٹمپ میرٹھ سے ہی منگوائے جاتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Meerut, India
  • Share this:
    میرٹھ: مغربی اتر پردیش کے میرٹھ کی بات کی جائے تو میرٹھ کو اسپورٹس سٹی حب کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں پر تیار ہونے والے کھیلوں کا سامان نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک میں بھی بڑی مقدار میں سپلائی ہوتی ہے۔ اسی طرح کی مانگ اسٹمپ کی بھی ہے جو کرکٹ میچ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جہاں ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں کوئی بھی میچ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے اسٹمپ میرٹھ سے ہی منگوائے جاتے ہیں۔

    جدید مشینوں کا کیا جاتا ہے استعمال

    کھیلوں سے متعلق چیزیں بنانے والے اومکار تیاگی نے نیوز18 لوکل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھلے ہی آج جدید مشینوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن کرکٹ سے متعلق چیزوں کی تیاری میں دستکاری کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جہاں پہلے مشین سے تیار ہوتے ہیں۔ اس کے بعد اسے تیار کرنے کے لیے کاریگر ہاتھ سے کام بھی کرتے ہیں۔ تاکہ وہ خاص چیز جس کے بارے میں میرٹھ کو اسپورٹس سٹی کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ شناخت برقرار رہ سکے۔

    'بی جے پی کو اب ووٹ نہیں دیں گے..' کیوں بھڑک رہے نوئیڈا میں فلیٹ خریدار؟

    کورونا کی رفتار تیز؟ ان ریاستوں میں اب ماسک ضروری، حکومتوں نے جاری کی ایڈوائزری

    ہر طرح کے اسٹمپ ہوتے ہیں تیار

    میرٹھ میں اسٹمپ کو لیکر بھی الگ الگ طرح کی ویرائٹی یہاں تیار کی جاتی ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ، ٹیسٹ میچز، T-20 سمیت دیگر طرح کے میچوں کے لیے یہاں الگ سے اسٹمپ تیار کیے جاتے ہیں۔ اومکار تیاگی کا کہنا ہے کہ اسٹمپ کو تیار کرنے کے لیے جہاں لکڑی کی بہتر کوالٹی دیکھی جاتی ہے۔ وہیں اسے مضبوط بنانے کے لیے فیویکول سمیت دیگر کئی چیزوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

    بتاتے چلیں کہ میرٹھ میں کھیلوں سے متعلق ہر طرح کی ویرائٹی تیار کی جاتی ہیں۔ کھلاڑی خود یہاں آکر بلے سمیت دیگر طرح کا سامان تیار کرانے کے لیے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔
    Published by:sibghatullah
    First published: