ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آئی بی کے سابق سربراہ کا سنسنی خیز انکشاف،آرایس ایس کی حمایت سے لگی تھی ایمرجنسی

نئی دہلی۔ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق سربراہ ٹی وی راجیشور نے دعوی کیا ہے کہ آر ایس ایس نے ایمرجنسی کی حمایت کی تھی اور اس وقت سنگھ کے سربراہ بالاصاحب دیورس نے اندرا گاندھی سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 22, 2015 09:09 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آئی بی کے سابق سربراہ کا سنسنی خیز انکشاف،آرایس ایس کی حمایت سے لگی تھی ایمرجنسی
نئی دہلی۔ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق سربراہ ٹی وی راجیشور نے دعوی کیا ہے کہ آر ایس ایس نے ایمرجنسی کی حمایت کی تھی اور اس وقت سنگھ کے سربراہ بالاصاحب دیورس نے اندرا گاندھی سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔

نئی دہلی۔ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق سربراہ ٹی وی راجیشور نے دعوی کیا ہے کہ آر ایس ایس  نے ایمرجنسی کی حمایت کی تھی اور اس وقت سنگھ کے سربراہ بالاصاحب دیورس نے اندرا گاندھی سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ راجیشور نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اندرا گاندھی کو معلوم تھا کہ ایمرجنسی کے دوران کیا ہو رہا ہے لیکن لوگوں پر اس کے اثرات اور اس کے نتائج کی سنگینی کو شاید وہ سمجھ نہیں پائیں۔


ایمرجنسی نافذ کرنے کے وقت آئی بی کے نائب سربراہ رہے راجیشور نے یہ بھی کہا ہے کہ اندرا گاندھی شروع میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے چھ ماہ بعد ہی اسے ہٹانے کا من بنا رہی تھیں، لیکن انتہائی طاقت سے لطف اندوز ہو رہے سنجے گاندھی اس کے خلاف تھے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر دیے ایک انٹرویو میں راجیشور نے کہا کہ نہ صرف آر ایس ایس اس کی حمایت میں تھا، بلکہ اس نے مسز گاندھی کے علاوہ سنجے گاندھی سے بھی رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی۔


راجیشور نے کہا کہ یہ بالکل صحیح ہے اور وہ پورے یقین کے ساتھ یہ کہہ رہے ہیں۔ انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) سے ریٹائر ہونے کے بعد اتر پردیش اور سکم کے گورنر رہ چکے راجیشور نے حال ہی میں 'دی كروشيل ايرس' نام کی کتاب لکھی ہے۔

First published: Sep 22, 2015 08:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading