اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیم انڈیا کو ایسا کوچ چاہیے تھا جو انہیں ٹریننگ کیلئے نہ کہہ کر شاپنگ اور گھومنے کی اجازت دیتا ، پڑھئے ، کمبلے کی حمایت میں کس نے کیا کہا ؟ 

    ندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ انل کمبلے کے اچانک اپنے عہدے سے استعفی دینے پر چہارطرفہ ردعمل سامنے آ رہے ہیں ،جس میں کئی ملکی اور غیر ملکی سابق کرکٹروں نے کمبلے کے اس فیصلے پر عدم اطمینان اور ناخوشی ظاہر کی ہے

    ندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ انل کمبلے کے اچانک اپنے عہدے سے استعفی دینے پر چہارطرفہ ردعمل سامنے آ رہے ہیں ،جس میں کئی ملکی اور غیر ملکی سابق کرکٹروں نے کمبلے کے اس فیصلے پر عدم اطمینان اور ناخوشی ظاہر کی ہے

    ندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ انل کمبلے کے اچانک اپنے عہدے سے استعفی دینے پر چہارطرفہ ردعمل سامنے آ رہے ہیں ،جس میں کئی ملکی اور غیر ملکی سابق کرکٹروں نے کمبلے کے اس فیصلے پر عدم اطمینان اور ناخوشی ظاہر کی ہے

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ انل کمبلے کے اچانک اپنے عہدے سے استعفی دینے پر چہارطرفہ ردعمل سامنے آ رہے ہیں ،جس میں کئی ملکی اور غیر ملکی سابق کرکٹروں نے کمبلے کے اس فیصلے پر عدم اطمینان اور ناخوشی ظاہر کی ہے۔ کئی سابق کرکٹ کھلاڑیوں نے کمبلے کے اس فیصلے کے سلسلے میں ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
      سابق عظیم کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ کمبلے ایک سخت کوچ تھے لیکن ٹیم انڈیا کے کچھ لوگوں کو یہ بات اچھی نہیں لگی کیونکہ انہیں کوئی ایسا کوچ چاہیے تھا جو انہیں ٹریننگ کے لئے نہ کہہ کر شاپنگ اور گھومنے کی اجازت دے دے۔ خیال رہے کہ گواسکر ہمیشہ ہی ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بارے میں اپنی رائے کھل کر ظاہر کرتے رہے ہیں اور انہوں نے بالواسطہ طور پر ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں پر طنز کیا۔
      سابق ہندوستانی کرکٹر بشن سنگھ بیدی نے کمبلے کی حمایت میں بہت ٹویٹ کئے اور کہا کہ وہ اس فیصلے سے زیادہ حیران نہیں ہیں کیونکہ کوئی خودار شخص اس ماحول میں ویسے بھی کام نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عظیم کھلاڑی کمبلے کے خلاف جس نے بھی جنگ چھیڑی ہے اس نے احسان فراموشی کی حد کردی ہے لیکن بالآخر اس میں ہندوستانی کرکٹ کا ہی نقصان ہوا ہے۔
      کرشنامچاری سری کانت نے بھی ہندوستانی کوچ کے اس طرح کے استعفی پر افسوس ظاہر کیا۔انہوں نے لکھا کہ میں اس خبر کو سن کر دکھی ہوں کہ آپ نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔میں آپ اور آپ کے خاندان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
      سابق سلامی بے باز آکاش چوپڑا نے کہا کہ میرے حساب سے صورت حال کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکتا تھا اور کوچ کے انتخاب کے عمل کو چمپئنز ٹرافی سے پہلے کرنے کے بجائے گھریلو سیشن کے بعد ہی کرنا چاہئے تھا۔
      وہیں مائیکل وان کو بھی کمبلے کے ہٹنے سے کافی حیرت ہوئی ہے ۔ انہوں نے لکھا ہندوستانی ٹیم ایک عظیم انسان کو کھو رہی ہے، میں امید کروں گا کہ وہ کسی بھی رول میں ٹیم سے وابستہ رہیں، کیونکہ اتنے اچھے انسان کو کھونا اچھا نہیں ہے۔
      واضح رہے کہ بنیادی طور پر کپتان وراٹ کوہلی اور کچھ کھلاڑی کمبلے کے کوچنگ کے طریقہ کار سے ناخوش تھے اور کوچ اور کپتان کے تنازعہ کی وجہ سے ہی یہ صورت حال پیدا ہوئی ہے۔ 46 سالہ کمبلے کو ایک سال کے لیے ہندوستانی ٹیم کو کوچ مقرر کیا گیا تھا اور ان کے عہدہ کی میعاد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ختم ہوگئی تھی لیکن انہیں ویسٹ انڈیز کے دورے پر بھی ٹیم انڈیا کے ساتھ کوچ عہدے پر برقرار رہنا تھا۔ وہ آئندہ بھی کوچ کے عہدے کے درخواست دہندگان میں شامل تھے۔ لیکن انہوں نے منگل کو اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔
      سابق ہندوستانی کپتان کی رہنمائی میں ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز میں سیریز جیتنے سے آغاز کیا اور پھر نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے خلاف گھریلو ٹیسٹ سیریز جیتیں۔ ہندوستان نے اس دوران آٹھ ون ڈے جیتے اور پانچ ہارے۔
      First published: