உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ایمس میں بھرتی کرایا گیا

    سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی

    سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی

    سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو دلی کے مشہور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

    • Share this:
      سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو دلی کے مشہور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ گزشتہ ایک طویل عرصے سے بیمار چل رہے واجپئی کو معمول کے چیک اپ کے لئے ایمس لے جایا گیا تھا جہاں انہیں ڈاکٹروں کے مشورہ پر بھرتی کر لیا گیا۔ واجپئی کو ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

      بتا دیں کہ اٹل بہاری واجپئی پچھلے ایک طویل عرصے سے ڈمنشیا سے جوجھ رہے ہیں۔  بی جے پی کے بانی ارکان میں شامل واجپئی تین بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ وہ پہلے ایسے غیر کانگریسی وزیراعظم ہیں جنہوں نے اپنی مدت کار پوری کی۔ کچھ عرصہ پہلے ہی ہندوستان کی حکومت نے انہیں ملک کے اعلی ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا تھا۔

      اٹل بہاری واجپئی کی پیدائش 25 دسمبر 1924 کو مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ہوئی تھی۔  تھے۔ ان کے والد کرشن بہاری باجپئی ایک استاد تھے۔ ان کی ماں کرشنا تھیں۔ ویسے تو بنیادی طور پر ان کا تعلق آگرہ  ضلع کے بٹیشور گاؤں سے ہے، لیکن ان کے والد مدھیہ پردیش میں استاد تھے۔  اس لیے ان کی پیدائش وہیں ہوئی۔ حالانکہ، ان کا زیادہ لگاو اتر پردیش کی سیاست سے رہا ہے۔ وہ لکھنؤ سے رکن پارلیمنٹ رہے تھے۔

       
      First published: