ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایکسکلوزیو: مزدوروں کو گھر پہنچانے کے لئے اسپیشل ٹرین چلانے پر غور کر رہی ہے مرکزی حکومت

لاک ڈاون کے پیش نظر ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو ان کے گھر تک پہنچانے کے لئے مرکزی حکومت ٹرین چلانے پر غور کر رہی ہے۔

  • Share this:
ایکسکلوزیو: مزدوروں کو گھر پہنچانے کے لئے اسپیشل ٹرین چلانے پر غور کر رہی ہے مرکزی حکومت
مزدوروں کو گھر پہنچانے کے لئے اسپیشل ٹرین چلانے پر غور کر رہی ہے مرکزی حکومت

نئی دہلی۔ لاک ڈاون کے پیش نظر ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو ان کے گھر تک پہنچانے کے لئے مرکزی حکومت ٹرین چلانے پر غور کر رہی ہے۔ نیوز 18 کو ملی ایکسکلوزیو جانکاری کے مطابق، حکومت نے ریلوے کو جلد سے جلد پوائنٹ ٹو پوائنٹ یعنی ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن کے بیچ ٹرین چلانے کے لئے ایک منصوبہ بنا کر دینے کو کہا ہے۔ ریاستیں اسے لے کر مطمئن نہیں ہیں لیکن حکومت ہند اسے بہت زیادہ آسان مانتی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، اگر وزیر اعظم نریندر مودی کی منصوبے پر ہاں ملتی ہے تو ایک پوائنٹ سے دوسرے پوائنٹ تک ٹرینیں چلیں گی۔ انہیں فورا کوارنٹین کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ٹرین میں اضافی احتیاط بھی برتی جائے گی۔


مرکزی حکومت نے بدھ کو نئے رہنما خطوط جاری کر کے ریاستوں کو پھنسے ہوئے طلبہ، مزدوروں، سیاحوں اور تیرتھ یاتریوں کو ان کی ریاست تک رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لے جانے کی اجازت دے دی تھی۔ یہ رہنما خطوط پھنسے ہوئے لوگوں کی آمد ورفت کے دوران کورونا وائرس انفیکشن روکنے کے مقصد سے تیار کئے گئے ہیں۔


فساد زدہ شمال مشرقی دہلی کے مزدوروں پر اب دوہری مار


مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس نے ملک میں کووڈ۔ انیس کی صورت حال کا جائزہ لیا ہے اور پایا ہے کہ لاک ڈاون کے سبب اب تک بہت فائدے ہوئے ہیں اور چار مئی سے کئی اضلاع میں کافی راحت دینے کے لئے نئے رہنما خطوط جلد جاری کئے جائیں گے۔

مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے ایک حکمنامہ میں کہا کہ ایسے پھنسے ہوئے لوگوں کے گروپوں کو لے جانے کے لئے بسوں کا استعمال کیا جائے گا اور ان گاڑیوں کو سینیٹائز کیا جائے گا اور سیٹوں پر بیٹھتے وقت سماجی دوری کے قوانین پر عمل کرنا ہو گا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: May 01, 2020 11:05 AM IST