دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے نیوز18 انڈیا کو دیئے ایکسکلوزیوانٹرویو میں کانگریس سے اتحاد نہیں ہوپانےکے اسباب، پارٹی کی انتخابی حکمت عملی اورالیکشن کے بعد کے حالات میں عام آدمی پارٹی کے رول پرکھل کربات کی۔ وہیں انہوں نے دہلی میں اتحاد نہیں ہوپانے کا ٹھیکرا کانگریس کے سرپھوڑا۔ انہوں نےالزام لگایا کہ کانگریس ہرجگہ بی جے پی کے خلاف لڑنے والی پارٹیوں کوکمزورکررہی ہے۔
جب نیوز18 انڈیا کے مینیجنگ ایڈیٹرکشوراجوانی نےکیجریوال سے دہلی میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے روڈ شوپرسوال کیا توانہوں نے کہا کہ کانگریس ہرجگہ اپوزیشن جماعتوں کوکمزورکرنے کا کام کررہی ہے۔ کانگریس نے یوپی میں سماجوادی پارٹی - بی ایس پی اتحاد کی امیدوں کوکمزورکیا۔ کانگریس یوپی میں ان دونوں جماعتوں کے ہی ووٹ کاٹے گی۔ وہیں بنگال میں ممتا بنرجی پرسیاسی حملے کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی میں بھی کانگریس اپوزیشن کوہی متاثرکررہی ہے۔ کیجریوال نےکہا کہ کانگریس نےاپوزیشن کوکمزورکرنے کی رشوت لے رکھی ہے۔
پریس کانفرنس سے پہلے کانگریس نے اتحاد کی شرط بدلیاتحاد کے سوال پراروند کیجریوال نے کہا کہ ٹوئٹرپراتحاد نہیں ہوتے ہیں۔ ان کی زبان سے واضح ہے کہ کانگریس اتحاد کوتیارنہیں تھی۔ اتحاد کولے کرسنجے سنگھ اورکانگریس کے سینئرلیڈرغلام نبی آزاد کی پریس کانفرنس ہونے والی تھی، لیکن اگلے دن انہوں نے اتحاد کی شرطیں ہی تبدیل کردیں۔ یہی نہیں اگلے دن ہمارا فون ہی نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے فون اٹھانا بند کردیا۔
آپ چھوڑکرگئے لوگوں کودیاواپسی کا آفرعام آدمی پارٹی کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی لوک سبھا الیکشن 2019 میں دہلی کی سبھی سات سیٹوں پرشاندارجیت حاصل کرے گی۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی چھوڑکرگئے پرانے ساتھیوں کا پارٹی میں پھراستقبال ہے۔ مانا جارہا ہے کہ ان کا اشارہ پارٹی چھوڑکرجاچکے آشوتوش، آشیش کھیتا، کپل مشرا، کماروشواس، پرشانت بھوشن اور یوگیندریادو کی طرف ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔