ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایکسکلوزیو انٹرویو : خام تیل کی قیمتیں آرام دہ سطح سے باہر ، مہنگائی میں ہوگا اضافہ : وزیر خزانہ ارون جیٹلی

مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے نیٹ ورک 18 کے ساتھ ایک ایکسکلوزیو انٹر ویو میں کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ حکومت کیلئے تشویش کا سبب ہے

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایکسکلوزیو انٹرویو : خام تیل کی قیمتیں آرام دہ سطح سے باہر ، مہنگائی میں ہوگا اضافہ : وزیر خزانہ ارون جیٹلی
مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے نیٹ ورک 18 کے ساتھ ایک ایکسکلوزیو انٹر ویو میں کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ حکومت کیلئے تشویش کا سبب ہے ، محض تین مہینوں میں 50 ڈالر سے 70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی قیمتیں ہماری آرام دہ سطح سے تقریبا باہر ہوچکی ہیں ، اس سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ میں اضافہ اور اقتصادی ترقی کم ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی بھی بڑھ سکتی ہے۔

جیٹلی نے کہا کہ اگر خام تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل سے کم رہتی ہیں اور اس سال بھی مانسون معمول کے مطابق رہتا ہے ، تو ملک کی شرح ترقی مزید تیز ہوگی ۔ ایسے میں شرح ترقی بڑھ کر 8.5 فیصدی ہوسکتی ہے اور یہاں تک کہ ہم دوہرے عدد میںیعنی 10 فیصد یا اس سے بھی زیادہ شرح ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔

مہنگائی پر اثر

وزیر خزانہ نے کہا کہ چونکہ ہم بڑی مقدار میں خام تیل درآمد کرتے ہیں ، ایسے میں اس کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کا اثر مہنگائی پر بھی پڑ سکتا ہے ۔ خام تیل کی قیمتیں بڑھنے سے چیزوں کی نقل و حرکت مہنگی ہوجاتی ہے ، جس کا اثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے ۔ حالانکہ جیٹلی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ خام تیل کی قیمتوں میں کس حد تک اضافہ ہوتا ہے ، ہمارے اوپر اثرات بھی اسی کے مطابق ہوں گے۔

قیمت 60 ڈالر سے کم رہے تو اچھا

جیٹلی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ خام تیل کی قیمتیں 60 ڈالر کی سطح سے نیچے رہیں ۔ چونکہ ہم خام تیل کے بڑے خریدار ہیں ، ایسے میں قیمتیں اگر اس سطح سے اوپر جاتی ہیں تو اس کا واضح اثر ہماری معاشی صحت پر ہوگا۔
اقتصادی سروے میں بھی تشویش کا اظہار کیا تھا
بجٹ سے چند دنوں قبل پارلیمنٹ میں پیش اقتصادی سروے 2017-18 میں بھی خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں آگاہ کیا تھا ۔ اس میں بھی کہا گیا تھا کہ اس کا اثر آنے والے سال میں جی ڈی پی کی شرح ترقی پر پڑ سکتا ہے۔ مالی سال 2018-18 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں ڈالر میں تیل کی قیمتوں میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

First published: Feb 04, 2018 07:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading