உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز 18 کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو : وزیر اعظم مودی نے کہا : والد کا "بوفورس" والا پاپ دھونے کیلئے اٹھاتے ہیں رافیل معاملہ

    نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ رافیل پر اپوزیشن کے پاس کوئی بنیاد نہیں ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی کا نام لئے بغیر کہا کہ رافیل کا معاملہ اس لئے اٹھایا جاتا ہے تاکہ بوفورس کے جو داغ والد پر لگے ہیں ، وہ دھل سکیں ۔

    • Share this:

      رافیل کا معاملہ اٹھاکر حکومت کو گھیرنے والے کانگریس صدر راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی نے پہلی مرتبہ کرارا حملہ بولا ہے ۔ نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ رافیل پر اپوزیشن کے پاس کوئی بنیاد نہیں ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی کا نام لئے بغیر کہا کہ رافیل کا معاملہ اس لئے اٹھایا جاتا ہے تاکہ بوفورس کے جو داغ والد پر لگے ہیں ، وہ دھل سکیں ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس حکومت کا زوال دفاعی سودوں کی وجہ سے ہوا تھا ، اس لئے وہ دوسری حکومتوں کو بھی دفاعی سودے میں پھنسانے کی کوشش کرتی ہے ۔

      اس ایکسکلوزیو انٹرویو میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن ایک ہی جھوٹ کو بار بار دوہرا رہا ہے ۔ پہلے تو مخالف پارٹی بھی اس کے ساتھ جڑی نہیں تھی ، لیکن پھر ایک شخص پر بار بار جھوٹ دوہراتا گیا اور ہر جگہ پر اپنی پٹائی ہوتی گئی ۔ سپریم کورٹ تک میں ان کو منہ کی کھانی پڑی ۔ کیگ جیسے ادارہ کے سامنے بھی انہیں کراری مات ملی ۔ یہاں تک کہ کئی صحافیوں نے بھی یہ سوال اٹھایا کہ بوفورس میں تو بدعنوانی کے ثبوت ملے تھے ، لیکن یہاں کسی بنیاد کے بغیر تم بولتے رہتے ہو تو کتنے دن چلے گا ؟ ان کے صلاح کاروں نے بھی انہیں بتایا کہ رافیل کا ایشو الیکشن جتانے والا نہیں ہے ، اس لئے اس کو چھوڑ دیں ، لیکن ان کے والد کا جو پاپ ہے بوفورس کا ، اس کو دھونے کی کوشش میں یہ وہ کرتے رہتے ہیں ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اٹل جی کی حکومت میں جارج فرنانڈیز کو بھی ایسے ہی کسی سودے میں پھنسانے کی کوشش کی گئی تھی ، لیکن یو پی اے حکومت میں اس معاملہ کا سچ سامنے آگیا کہ ایسا کوئی گھوٹالہ نہیں ہوا تھا ۔ اب بھی وہ یہی کررہے ہیں اس لئے یہ معاملہ چل نہیں پارہا ہے اور چلنے والا بھی نہیں ہے ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن کے ہی ایک لیڈر کا بیان ہے کہ مودی پر کبھی بدعنوانی کا الزم نہیں لگا ۔ اس لئے یہ لاکھ کوشش کرلیں ، جھوٹ ہندوستان کے عوام کبھی قبول نہیں کرتے ہیں ۔ ہندوستان کے عوام سمجھدار ہیں ۔

      میں ہوں چوکیدار سے وابستہ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2013-14 میں میں لوک سبھا الیکشن کی تشہیر کررہا تھا ، تب میں لوگوں کو کہتا تھا کہ آپ مجھے چوکیدار کا کام دیجئے اور میں ہندوستان کے خزانے پر کسی پنجے کو پڑنے نہیں دوں گا ، آج بھی میں یہی کہتا ہوں میں چوکیدار ہوں اور میں لوگوں کے خزانے پر کسی کا پنجہ نہیں پڑنے دوں گا ۔ اگر کوئی کچھ غلط کرتا ہے تو میں قانون مزید سخت کرنے کی سمت میں کام کررہا ہوں ، ایکشن لیتا جارہا ہوں ۔

      ۔ ( وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ پورا انٹرویو نیوز 18 انڈیا سمیت نیٹ ورک 18 کے سبھی چینلوں پر منگل کی شام سات بجے اور رات 10 بجے نشر کیا جائے گا ) ۔
      First published: