ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جے پی نڈا نے کہا : ممتا کی وجہ سے سرخیوں میں آیا بنگال الیکشن ، اب نظر آرہی بی جے پی کی لہر

JP Nadda Exclusive Interview: بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام نے ممتا بنرجی کو بیٹھانے کا من بنالیا ہے ۔ ممتا کے ہر نیریٹیو کو بنگال کے عوام نے مسترد کردیا ہے ۔

  • Share this:
جے پی نڈا نے کہا : ممتا کی وجہ سے سرخیوں میں آیا بنگال الیکشن ، اب نظر آرہی بی جے پی کی لہر
جے پی نڈا نے کہا : ممتا کی وجہ سے سرخیوں میں آیا بنگال الیکشن ، اب دکھ رہی بی جے پی کی لہر

نئی دہلی : بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام نے ممتا بنرجی کو بیٹھانے کا من بنالیا ہے ۔ ممتا کے ہر نیریٹیو کو بنگال کے عوام نے مسترد کردیا ہے ۔ نیوز 18 سے خاص بات چیت میں جے پی نڈا نے اسمبلی انتخابات کے ساتھ جئے شری رام کے نعرے کو لے کر جاری تنازع سے وابستہ کئی سوالات کے جواب دئے ۔ جے پی نڈا نے کہا کہ بی جے پی نے الیکشن میں لوگوں کو پہنچنے میں مہارت حاصل کی ہے اور بی جے پی کے کارکنان اس میں ماسٹری کئے ہوئے ہیں ۔


مغربی بنگال الیکشن کو لے کر جے پی نڈا نے کہا کہ بی جے پی ہر الیکشن کو اتنی ہی اہمیت سے لڑتی ہے ۔ خواہ وہ کیرالہ کا الیکشن ہو ، تمل ناڈو کا الیکشن ، پڈوچیری کا الیکشن ہو یا پھر آسام کا الیکشن ہو یا پھر گریٹر حیدرآباد کا الیکشن ہو ۔ بی جے پی ہر الیکشن  کو ایک ہی اہمیت کے ساتھ لڑتی ہے ۔ نڈا نے کہا کہ بنگال الیکشن کو ممتا نے جتنا بڑھایا چڑھایا ہے ، اسی کی وجہ سے اس کے بارے میں اتنی باتیں ہورہی ہیں ۔ نڈا نے کہا کہ لوگوں کو لگتا تھا کہ بنگال ٹی ایم سی کا گڑھ ہے ، لیکن اب لوگوں کو وہاں بی جے پی کی لہر نظر آرہی ہے ۔


جے پی نڈا نے ہفتہ کو بنگال کے چوتھے مرحلہ کے دن کوچ بہار میں ہوئے تشدد پر کہا کہ جو کچھ بھی سیتل کوچی میں ہوا ہے ، اس سے ٹی ایم سی کی ہار نظر آرہی ہے ۔ ٹی ایم سی مان چکی ہے کہ الیکشن ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے ۔ نڈا نے کہا کہ ممتا بنرجی کا جملہ ہے کہ سی آر پی ایف کو گھیرو ۔


جے پی نڈا نے کہا کہ ممتا جی سچائی کو قبول نہیں کررہی ہیں ، سچائی یہی کہ بنگال کے لوگوں نے ان کو ہرانے اور گھر بیٹھانے کا من بنالیا ہے ۔ نڈٓا نے کہا کہ مغربی بنگال کے لیڈروں نے بنگال کو طویل عرصہ تک ورغلا کر رکھا ہے ، ممتا بنرجی بھی ایسا ہی کررہی ہیں ۔

سیاسی تشدد کو لے کر جے پی نڈا نے کہا کہ پرتشدد واقعات صرف بنگال میں ہورہے ہیں ، وہاں 10 سال سے ٹی ایم سی کی حکومت ہے ، یہ ترنمول سرکار کے لا اینڈ آرڈر کی وجہ سے ہورہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 10, 2021 11:59 PM IST