உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اکھلیش کابینہ میں توسیع ، 5 نئے وزیر شامل ، بلرام یادو کی پھر انٹری، مگر نہیں پہنچے شیو پال

    لکھنؤ: اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج یوپی کی اکھلیش حکومت کی کابینہ کی توسیع کی گئی ۔ اس کابینہ توسیع میں 4 نئے وزراء کو حلف دلایا گیا۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ: اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج یوپی کی اکھلیش حکومت کی کابینہ کی توسیع کی گئی ۔ اس کابینہ توسیع میں 4 نئے وزراء کو حلف دلایا گیا۔ جن نئے چہروں کو جگہ دی گئی ان میں لکھنؤ کے سروجنی نگر اسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی شاردا شکلا کے علاوہ  سابق وزیر نارد رائے اور روی داس میهروترا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ دنوں قبل برخاست کئے گئے بلرام یادو کو بھی دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا۔اس کے علاوہ مسلم چہرے ضیاالدین رضوی کو بھی جگہ ملی ہے ، جو بعد میں حلف لیں گے۔
      خاص بات یہ رہی کہ اس پروگرام میں اکھلیش کے چچا اور قدآور ایس پی لیڈر شیوپال یادو شریک نہیں ہوئے۔ وزیر تعلیم شیو پال اٹاوہ میں ہیں اور پروگرام لکھنؤ میں ہوا۔ شیو پال قومی ایکتا دل کے ایس پی میں ضم منسوخ کئے جانے کے فیصلے سے ناراض ہیں۔ اسی کی وجہ سے انہوں نے پروگرام سے دوری بنا لی ہے۔ خیال رہے کہ یوپی میں 2017 میں انتخابات ہونے والے ہیں، سمجھا جا رہا ہے کہ یہ اکھلیش حکومت میں آخری کابینہ میں توسیع ثابت ہوگی ۔
      First published: