غازی آباد۔ ہندو مذہب اور نوپور شرما کی حمایت کرنے والے مہنت پشوپتی مارتنڈ عرف پنکج تیاگی کے گھر پر نامعلوم شخص کی جانب سے آتش گیر یا دھماکہ خیز مواد پھینکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کے بعد متاثر نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ صاحب آباد تھانہ علاقہ میں پیش آیا ہے۔
ہندو مذہب کی حمایت کرنے پر بی جے پی لیڈر پنکج تیاگی کو بھی چار سے پانچ بار 'سر تن سے جدا' نام سے دھمکی آمیز خط موصول ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں انہوں نے بتایا تھا کہ 17 اگست کو پہلی بار انہیں اپنے گھر کے باہر ہندی میں لکھا گیا ایک خط ملا تھا جس میں انہیں سر تن سے جدا کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس کے بعد 29 اگست کو انہیں دوسرا خط ان کے گھر کے باہر ملا، جس میں وہی سب باتیں لکھی ہوئی تھیں۔
اس واقعہ کے بعد پولیس نے 20 اگست کو مقدمہ درج کیا تھا۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا تھا۔ مہنت مارتنڈ کا کہنا ہے کہ خط ملنے کے باوجود پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ مہنت تیاگی نے کہا، "ان کی جان کو خطرہ ہے، لیکن نہ تو پولیس نے انہیں تحفظ فراہم کرایا ہے اور نہ ہی ملزم کو پکڑنے میں کامیاب رہی ہے۔"
تیسری بار، 12 ستمبر کو انہیں اپنے اسکول کے باہر اردو میں لکھا ہوا خط ملا جس میں انہیں دھمکی دی گئی تھی۔ پانچویں بار 20 دسمبر کی صبح، مغربی بنگال کے پتے سے ایک دھمکی آمیز خط ان کے گھر پہنچا تھا۔ مہنت مارتنڈ نے اس واقعہ کے سلسلے میں بتایا تھا کہ انہیں دو ماہ میں پانچویں مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔
بلیک میلنگ کیلئے نابالغوں نے بنایا گینگ، 300سے زیادہ لڑکیوں کی نیوڈ ویڈیو و تصویریں برآمدخط میں مہنت مارتنڈ پشوپتی عرف پنکج تیاگی کا سر قلم کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ 'تو بہت ہندوتوا کی بہت باتیں کرتا ہے لیکن اسلام سب سے اوپر ہے اور سب سے اوپر رہے گا، انشاء اللہ تجھے مٹانا ہو گا، تیرا سر قلم کرنا پڑے گا۔ اللہ کا بندہ تجھے زمیں دوز کرے گا۔ تیرا وقت ختم ہو چکا ہے۔ کوئی بھی حکومت تجھے نہیں بچا سکے گی۔ مہنت پشوپتی نے پولس انتظامیہ پر اپنی حفاظت کو لے کر لاپرواہی کا الزام بھی لگایا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔