உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’مفت راشن اسکیم کی توسیع سےکروڑوں لوگوں کوہوگا فائدہ، تہواروں کی خوشی ہوگی دوبالا‘ پی ایم مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی  (فائل فوٹو)

    وزیر اعظم نریندر مودی (فائل فوٹو)

    وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ان اسٹیشنوں کو جدید بنایا جائے گا اور یہاں کئی ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ حکومت نے بدھ کے روز پردھان منتری غریب کلیان این یوجنا میں 44,762 کروڑ روپے کی لاگت سے تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ مرکزی کابینہ کا اسکیم کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مفت راشن مل رہا ہے۔ اس اسکیم سے تہوار کے موسم میں عوام کی زندگی میں مزید خوشیاں آئی گی اور وہ بہتر طور پر اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔ نئی دہلی، احمد آباد، اور چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کے بارے میں کابینہ کے فیصلے کو نوٹ کرتے ہوئے پی ایم مودی کہا کہ ہندوستان کا بنیادی ڈھانچہ مستقبل کا ہونا چاہیے اور یہ اقدام حکومت کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ان اسٹیشنوں کو جدید بنایا جائے گا اور یہاں کئی ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ حکومت نے بدھ کے روز پردھان منتری غریب کلیان این یوجنا میں 44,762 کروڑ روپے کی لاگت سے تین ماہ کی توسیع کر دی ہے کیونکہ اس سے زیادہ سے زیادہ مہنگائی کے اثر کو کم کرنا ہے۔

      ریاست گجرات میں اسمبلی انتخابات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی 29 اور 30 ​​ستمبر کو ریاست کا دورہ کریں گے اور کئی تقریبات میں شرکت کریں گے اور کچھ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیر اعظم وندے بھارت ایکسپریس اور احمد آباد میٹرو میں بھی سواری کریں گے۔ وہ نوراتری تہوار کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے جو ریاست میں خوشی اور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      کانگریس صدر بننے کی راہ میں گہلوت کے سامنے نیا چیلنج! دگ وجے سنگھ بھی لڑیں گے الیکشن:ذرائع

      وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ 29 ستمبر اور پرسوں میں گجرات میں پروگراموں کی میں شرکت کروں گا۔ میرے پروگرامس میں ترقی کے مختلف شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا، جو کہ ریاست کے مختلف حصوں میں بھی پھیلے ہوئے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      ہندوستان اور چین کے تعلقات کا پڑے گا پوری دنیا پر اثر، چین کے سفیر نے کہی یہ ’اہم‘ بات



      آئی اینڈ بی کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ 80 کروڑ غریبوں کو ہر ماہ 5 کلو گندم اور چاول مفت فراہم کرنے کی اسکیم جمعہ کو ختم ہو رہی تھی، اب 31 دسمبر 2022 تک جاری رہے گی۔ مرکزی کابینہ نے نئی دہلی، احمد آباد اور ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کے لیے 10,000 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: