உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک میں بڑھیں گی سیلاب ۔ سوکھا اور طوفان جیسی آفات ، موسمیاتی سائنسدانوں نے کیا الرٹ

    ملک میں بڑھیں گی سیلاب ۔ سوکھا اور طوفان جیسی آفات ، موسمیاتی سائنسدانوں نے کیا الرٹ

    ملک میں بڑھیں گی سیلاب ۔ سوکھا اور طوفان جیسی آفات ، موسمیاتی سائنسدانوں نے کیا الرٹ

    Heavy Rainfall and Floods in India: ہندوستان کی جنوبی ریاستیں بارش اور سیلاب سے بے حال ہیں ۔ خاص طور پر سمندری ساحلوں سے متصل ریاستوں اور ان کے آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ کچھ سالوں میں بارش اور سیلاب کے واقعات بڑھے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کی جنوبی ریاستیں بارش اور سیلاب سے بے حال ہیں ۔ خاص طور پر سمندری ساحلوں سے متصل ریاستوں اور ان کے آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ کچھ سالوں میں بارش اور سیلاب کے واقعات بڑھے ہیں ۔ اس درمیان ایک موسمیاتی سائنسداں نے سمندر میں ہونے والی غیر معمولی ہلچل کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ملک میں طوفان ، سمندری طوفان ، سیلاب اور سوکھے کے واقعات میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ اس سال شمالی اوڈیشہ کے ساحل پر 26 مئی کو یاس سائیکلون ٹکرایا تھا ۔ وہیں گجرات کے ساحل پر توک تائی طوفان نے دستک دی تھی ۔

      انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولاجی کی کلائمٹ سائنسٹسٹ سوپرا پنیکل نے کہا کہ سمندر میں بننے والی طغیانی اور دیگر سرمیاں ، زیادہ رسک والے سمندری واقعات میں اضافہ کے امکان کو ظاہر کرتا ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی سے وابستہ ایک پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 1870 کی شروعات سے ممبئی کے ساحل پر ان سمندری واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

      موسمیاتی سائنسداں سوپرا پنیکل نے وارننگ دی کہ سمندری سطح میں ہونے والے اتار چڑھاو سے ہندوستان کی ساحلی ریاستوں میں بہتر تیاری رکھنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ 1870 سے 2000 کے درمیان عالمی سمندری سطح میں سالانہ 1.8 ایم ایم کا اضافہ ہوا ہے ، جو کہ 1993 سے 2017 کے درمیان میں 3.3 ایم ایم ہوکر دوگنی ہوگئی ہے ۔

      گلیشیئر کے پگھلنے اور سمندر کے پانی پر گرمی کے اثر کی وجہ سے سمندری سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔ سمندری ماحول 91 فیصد سے زیادہ گرمی کو جذب کرتے ہیں ۔ ان کے پاس زمین پر موجود دیگر اجزا کے مقابلہ میں سب سے زیادہ گرمی کی صلاحیت ہے ۔

      عالمی اوسط سمندر سطح بڑھ رہی ہے اور بحیرہ عرب سمیت بحر ہند میں بھی سمندری سطح بڑھنے کا اندازہ ہے ۔ 2050 تک بحر ہند علاقہ میں بھی سمندری سطح میں 15 سے 20 سینٹی میٹر کا اضافہ ہونے کا امکان ہے اور یہ تشویش کی بات ہے ۔ سائنسداں سوپرا پینکل نے کہا کہ سمندری سطح میں زیادہ اضافہ کی وجہ سے آنے والے دنوں میں کئی بھیانک طوفان آنے کا امکان بڑھ گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: