ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

! کیا فیس بک مانگ رہا ہے آپ کے نیوڈ فوٹوز،لیکن اس پالیسی میں ہیں بڑے جھول

سالوں سے بس چرچا تک رہنے والا فیس بک کا کنٹروورشیل پائلٹ پروجیکٹ آخر کار امریکہ،یونائیٹڈ کنگڈم ،آسٹریلیا اور کناڈا میں نافذ ہونے جا رہا ہے ۔

  • News18.com
  • Last Updated: May 25, 2018 08:49 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
! کیا فیس بک مانگ رہا ہے آپ کے نیوڈ فوٹوز،لیکن اس پالیسی میں ہیں بڑے جھول
علامتی تصویر

سالوں سے بس چرچا تک رہنے والا فیس بک کا کنٹروورشیل پائلٹ پروجیکٹ آخر کار امریکہ،یونائیٹڈ کنگڈم ،آسٹریلیا اور کناڈا میں نافذ ہونے جا رہا ہے ۔فیس بک گزشتہ دو تین سالوں سے روینج پارن (کسی کی اجازت کے بغیرنیوڈ فوٹو آن لائن پوسٹ کرنے کی)پریشانی سے نمٹنے کیلئے ایک سجھاؤ پر چرچا کر رہا تھا۔اب فائنلی یہ ہرتوجیکٹ لان چ ہو رہا ہے۔آخر کار فیس بک کو یہ قدم اٹھانے میں اتنا وقت کیوں لگ گیا؟دراصل فیس بک نے جو سجھاؤ دیا ہے،وہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے اگر آپ کو اپنی تجوری کے لٹنے ڈر ہے تو آپ خود ہی اپنی چابی ہوا میں پھینک دیں۔


آکر فیس بک کو یہ قدم اٹھانے میں اتنا ٹائم کیوں لگ گیا؟در اصل ،فیس بک نے جو سجھاؤ دیا ہے وہ بالکل ویسا ہی ہے۔جیسے اگر آپ کو اپنی تجوری کے لٹنے کا ڈر ہے تو آپ خود ہی اپنی چابی ہوا میں پھینک دیں۔یعنی فیس بک چاہتا ہے کہ آپ اپنی نیوڈ فوٹوز کسی اور کے آن لائن پوسٹ کرنے کے پہلے خود ہی پوسٹ کر لیں۔اور۔۔۔فیس بک ان امیجز کو بلاک کر دے گا۔اگر دوبارہ ان تصویروں کو کوئی اور پوسٹ کرنے کی کوشش کرے گا،تو وہ تصویر اپنے آپ فیس بک میسینجر اور انسٹا گرام پر بلاک ہو جائے گی۔


فیس بک کا یہ میسینجر کچھ اس طرح کرے گا کام


اگر آپ کو ڈر ہے کہ آپ کی کسی نیود فوٹوز یا اینبریسنگ فوٹوز کو کوئی دوسرا شخص آپی اجازت کے بغیر آن لائن پوسٹ کر سکتا ہے تو آپ فیسبک کے سیفٹی پارٹنرس (امریکہ میں سائبر سول رائٹس انیشیئیٹو اور نیشنل نیٹورک ٹو اینڈ ڈومیسٹک وائلینس)سے ایک فارم مانگ سکتے ہیں۔اس کے بعد فیس بک آپ کو ون ۔ٹائم اپلوڈ لنک بھیجے گا۔آپ اس لنک کے ذریعے اپنی تصویر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد فیس بک کی اسپیشل کمیونٹی آپریشن سیفٹی ٹیم کے اسپیشل ٹرینڈ ممبرس تصویر کا رویو کریں گے اور اس تصویر کیلئے ایک ہیش یا یونک آئی ڈی بنائیں گے۔ایک مرتبہ ہیش بن جانے کے بعد وہ تصویر فیس بک کے سرور سے ڈلیٹ ہو جائے گی۔

اس کے بعد اگر کوئی تصویر پوسٹ کرنے کی کوشش کرے گا۔جو اس ہیش سے میچ کرتا ہے تو وہ تصویر اپنے آپ فیس بک ،انسٹا گرام اور میسینجر سے بلاک ہو جائے گی۔

اب ذرا بات کریں سیفٹی میجرس پر

فیس بک نے اسٹیپس تو بتائے ہیں لیکن اس پالیسی میں کتنے لوپ ہول ہیں،اس پر کوئی بات نہیں کہی ہے۔جیسے فیس بک نے کہا ہے کہ وہ کسی فوٹوز کے فنگر پرنٹ کو پوری طرح سے مٹادے گالیکن۔۔۔۔لیکن۔۔۔۔۔۔تھوڑا سوچنے میں یہ مشکل لگتا ہے ۔اگر کسی نے آپ کی تصویر کے اسکرین شاٹ کو پوسٹ کیا یا اس میں فوٹو شاپ کی مدد سے کافی تبدیلی لا دی تو بھی کیا ان دونوں تصویروں کا فنگر پرنٹ ایک ہی رہے گا؟فیس بک ان دوسری تصویروں کو کیسے پہچانے گا؟یہ پرائمری سوال ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
First published: May 25, 2018 08:46 AM IST