عاشق نے بنائیں معشوقہ کی گندی تصویریں اور ویڈیوز، پھر دی وائرل کرنے کی دھمکی تو لڑکی نے اٹھایا یہ بڑا قدم
Facebook Love: لڑکی کا الزام ہے کہ نابالغ عاشق نے اسے دھمکی دی کہ اس کی گندی تصویریں اور ویڈیوز اس کے پاس ہیں اگر اس نے کہیں بھی اس کے خلاف شکایت دی تو وہ انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا۔ .
- news18 Urdu
- Last Updated: Oct 15, 2020 12:36 PM IST

فیس بک والا پیار
فیس بک پر ایک لڑکی سے پیار کرنا نابالغ لڑکے کو اس وقت بھاری پڑ گیا جب لڑکی نے اس سے شادی کرنے کی بات کہی۔ لیکن لڑکے نے اس کے اس پرپوزل کو ٹھکرا دیا۔ اب لڑکی نے اسے قانونی بوٹس بھیج کر 15 دن میں شادی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ اگر اس مدت میں نہیں کی تو پھر انجام بھگتنے کیلئے تیار رہنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔
بتادیں کہ روہتک (Rohtak) کی ایک لڑکی کی فیس بک کے ذریعے سے کیتھل ضلع کے ایک لڑکے سے جان۔پہچان ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں کی ملاقات ہونے لگی۔ الزام ہے کہ لڑکی نے عاشق کو اپنے گھر والوں سے بھی ملوایا تھا اور بات شادی تک پہنچ گئی تھی۔ لڑکی نے الزام لگائے ہیں کہ شادی کا جھانسہ دے کر نابالغ عاشق نے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے اور اب شادی کرنے سے انکار کر دیا۔
متاثرہ لڑکی نے لگایا یہ سنسنی خیز الزام۔۔
کافی دنوں سے چل رہے اس تنازعے کے بعد لڑکی نے وکیل کے ذریعہ سے نابالغ عاشق کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ اس میں لڑکی نے وارننگ دی ہے کہ وہ پندرہ دن میں اس سے شادی کر لے۔
لڑکی نے نوٹس میں لکھا ہے کہ اگر وہ شادی نہیں کرے گا تو اس کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر عصمت دری کرنے ، فحش تصویریںاور ویڈیو بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا کیس درج کروا دے گی۔ ملزم فریق کی جانب سے اس نوٹس کو لے کر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔