اگر آپ طویل ویک اینڈز کی وجہ سے اپنی ای میلز کو چیک نہیں کر رہے ہیں، تو اب وقت آ گیا ہے کہ آپ ایسا کریں اور محکمہ انکم ٹیکس (tax department) کی طرف سے کسی بھی میل کو تلاش کریں، خاص طور پر اگر آپ نے ابھی تک اپنے ریٹرن پر کارروائی نہیں کی ہے یا آپ کے انکم ٹیکس ریفنڈز (income tax refunds) موصول نہیں ہوئے ہیں تو ضروری ہے کہ اس کے بارے معلومات حاصل کرے۔
31 جولائی 2022 کی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ کے پندرہ دن بعد انفرادی ٹیکس دہندگان کو ای میلز موصول ہو رہی ہیں جن میں ان سے ٹیکس بچانے والی سرمایہ کاری کی دوبارہ تصدیق کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے جبکہ کئی دوسرے ایسے بینک اکاؤنٹس میں ریفنڈ وصول نہیں کر رہے ہیں جہاں انہیں ماضی میں ایسی ادائیگیاں موصول ہوئی ہیں۔
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس Moneycontrol.com کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ آن لائن ادا کیے گئے ٹیکس ریٹرن میں کس طرح کی کمیاں ہوسکتی ہیں۔ یہاں کچھ عام باتیں پیش ہیں:
رقم کی واپسی کی ناکامیاں:ہو سکتا ہے آپ کو اپنے انکم ٹیکس ریفنڈز پہلے مل چکے ہوں، لیکن یہ سال کچھ مختلف ہو سکتا ہے۔ بہت سے لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ انہیں ابھی تک اپنے ٹیکس ریفنڈز نہیں ملے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں رقم کی واپسی میں ناکامی کے پیغامات ملے ہیں حالانکہ بینک اکاؤنٹ تبدیل نہیں ہوا ہے۔
ٹیکس کنسلٹنسی کے پی بی اینڈ ایسوسی ایٹس کے پارٹنر پارس ساولہ کہتے ہیں کہ بہت سے ایسے ہیں جنہیں ریفنڈ کی ناکامی کے ایرر میسیجز موصول ہو رہے ہیں، حالانکہ انہوں نے ریفنڈز کا دعویٰ کیا ہے اور انہیں پچھلے سال اسی بینک اکاؤنٹ میں موصول ہوا ہے۔
یہ مسئلہ ان معاملات کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو محکمہ انکم ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔ جن لوگوں نے پچھلے سال اسی بینک اکاؤنٹ میں رقم کی واپسی حاصل کی تھی اب انہیں رقم کی واپسی کی ناکامی کا نوٹس موصول ہو رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مستقل اکاؤنٹ نمبر (PAN) اکاؤنٹ سے منسلک نہیں ہے۔ چارٹرڈ کلب ڈاٹ کام کے بانی کرن بترا کہتے ہیں کہ ممکنہ طور پر آپ کے گاہک بینک کھاتوں میں KYC اصول کی تجدید میں ناکامی بھی رقم کی واپسی کی ناکامی کا باعث بن سکتی ہے۔
کچھ آسان اقدامات اس کو ٹھیک کر سکتے ہیں۔ایک تو تصدیق کریں کہ ٹیکس گوشواروں میں بیان کردہ آپ کا بینک اکاؤنٹ درست ہے۔ یہ بھی چیک کریں کہ آیا آپ کا آدھار اور PAN آپ کے بینک اکاؤنٹ سے منسلک ہیں یا نہیں۔ بینک سے منسلک KYC دستاویزات کی بھی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Remarks on Prophet Muhammad: پیغمبراسلام ﷺکے بارے میں توہین آمیز تبصرہ!راجہ سنگھ گرفتارکچھ معاملات میں رقم کی واپسی میں تاخیر کے علاوہ آئی ٹی حکام نے کچھ لوگوں کو ای میلز بھی بھیجے ہیں جس میں پوچھا گیا ہے کہ ٹیکس ابھی تک کیوں ادا نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ جن لوگوں نے ٹیکس ادا کیا ہے ان میں سے کچھ کو بھی ایسی میل موصول ہوتی رہی ہیں۔
یہ بی پڑھیں:T Raja Controversial Speech: بی جے پی MLA ٹی راجہ کے پیغمبر محمدﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ سے اویسی ناراض، کہا بی جے پی کو مسلمانوں سے نفرت
کچھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کا دعویٰ ہے کہ اگر فارم بھرتے وقت غلطی ہوئی تو ریفنڈ میں ناکامی ہوسکتی ہے۔ اس لیے اس کو بطی چیک کرلیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔