ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کا چکہ جام آج، کیا کھلا، کیا بند یہاں جانئے سب

کسان لیڈران کا کہنا ہے کہ اترپردیش اور اتراکھنڈ میں چکہ جام نہیں ہو گا۔ ساتھ ہی دلی میں بھی اس کا اثر دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ پھر بھی دلی کی پولیس محتاط اور مستعد ہے۔

  • Share this:
زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کا چکہ جام آج، کیا کھلا، کیا بند یہاں جانئے سب
فائل فوٹو

نئی دہلی۔ زرعی قوانین (Farm Laws) کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسان آج ملک گیر سطح پر چکہ جام (Chakka Jam) کرنے والے ہیں۔ اس دوران ملک بھر میں قومی اور ریاستی شاہراہوں پر دوپہر 12 بجے سے 3 بجے کے درمیان گاڑیاں نہیں چلنے دی جائیں گی۔ کسان لیڈران کا کہنا ہے کہ اترپردیش اور اتراکھنڈ میں چکہ جام نہیں ہو گا۔ ساتھ ہی دلی میں بھی اس کا اثر دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ پھر بھی دلی کی پولیس محتاط اور مستعد ہے۔ وہیں، کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ جو لوگ جہاں ہیں وہیں پر کل پرامن طریقے سے چکہ جام کریں گے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں آج ہونے والے چکہ جام سے منسلک کچھ خاص باتیں۔

ملک بھر میں قومی اور ریاستی شاہراہوں کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک جام کیا جائے گا۔ ایمرجنسی اور ضروری خدمات جیسے ایمبولینس اور اسکول بس وغیرہ کو نہیں روکا جائے گا۔


چکہ جام پوری طرح سے پر امن رہے گا۔ احتجاج کاروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اس پروگرام کے دوران کسی بھی آفیسر، ملازمین یا عام شہریوں کے ساتھ کسی بھی تصادم میں شامل نہ ہوں۔



دلی اور این سی آر میں کوئی چکہ جام پروگرام نہیں ہو گا کیونکہ سبھی مظاہرہ گاہ پہلے سے ہی چکہ جام موڈ میں ہیں۔ دلی میں داخل ہونے کے لئے سبھی سڑکیں کھلی رہیں گی، سوائے ان کے جہاں پہلے سے ہی کسانوں کے پکے مورچے لگے ہوئے ہیں۔
3 بج کر 1 منٹ پر ہارن بجا کر کسانوں کو اتحاد کا اشارہ دیتے ہوئے چکہ جام پروگرام اختتام پذیر ہو گا۔ ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان داتا کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی ظاہر کرنے کے لئے اس پروگرام میں شامل ہوں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Feb 06, 2021 08:26 AM IST