یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کے لال قلعے پر جمع ہوئے کسان مظاہرین، لہرایا اپنا جھنڈہ
مظاہرین میں سے ایک نے لال قلعہ کے ایک گنبد کے اوپر جھنڈے لگا دیئے۔ اس دوران کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو جانتے ہیں جو بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی پہچان کی گئی ہے۔ یہ سیاسی جماعتوں کے لوگ ہیں، جو آندولن کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 26, 2021 03:55 PM IST
Kisaan Tractor Rally: دہلی کی سرحد پر تینوں مقامات سندھوں، ٹکری اور غازی پور پر زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے کسان 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی کر رہے ہیں۔ حالانکی کئی مقامات پر کسانوں اور جوانوں کے درمیان کشیدگی کی خبریں ہیں۔ راجدھانی دہلی کی سرحد پوائنٹ پر ٹریکٹروں کا جماوڑہ (Farmers Tractor Parade) نظر آیا جن پر جھنڈے لگے ہوئے تھے اور ان میں سوار مرد و خواتین ڈھول کی تھاپ پر ناچ رہے تھے۔ سڑک کے دونوں جانب کھڑے مقامی لوگ پھولوں کی بارش بھی کر رہے تھے۔ وہیں سکیورٹی اہلکار کسانوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ راج پتھ پر یوم جمہوریہ (Republic Day 2021) کی پریڈ ختم ہونے کے بعد طے وقت پر پریڈ نکالیں۔
افسروں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے سندھو بارڈر پر کسانوں کی بھیڑ کو تتر۔بتر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے۔ وے طے شدہ وقت سے پہلے آؤٹ رنگ روڈ کی طرف مارج کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اس دوران مشتعل مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے آںسو گیس کے گولے استعمال کئے اور لاٹھی چارج کیا۔ جب مقررہ راستہ سے ہٹ کر کسانوں کی پریڈ آئی ٹی او سمیت کئی دیگر مقامات پر پہنچ گئی۔ کسان راج پتھ کی طرف جانا چاہتے تھے۔ دہلی پولیس نے کسانوں کو راج پتھ پر یوم جمہوریہ کے سرکاری پریڈ ختم ہونے کے بعد مقررہ راستوں پر ٹریکٹر پریڈ کی اجازت دی تھی۔
#WATCH: Security personnel resort to lathicharge to push back the protesting farmers, in Nangloi area of Delhi. Tear gas shells also used.#FarmLaws pic.twitter.com/3gNjRvMq61
— ANI (@ANI) January 26, 2021
وہیں دہلی کے ککربا چوک ر لگائے گئے بیریکیڈ اور سیمنٹ کے روک لگائے گئے بندو بست کو ٹریکٹروں سے توڑنے کی کوشش کر رہے کسانوں کے گروپ پر منگل کو پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ راجدھانی دہلی کے سندھو، ٹکری اور غازی پور بارڈر پر مظارہرہ کر رکے کسانوں کے کچھ گروپ منگل کی صبح دہلی پولیس کے ذریعے ٹریکٹر پریڈ (Kisaan Tractor Rally) کیلئے مقرر کئے گئے وقت سے پہلے بیریکیڈ کو توڑ کر دہلی میں داخل ہو گئے تھے۔
دہلی کے علاقے ننگلوئی میں کسان مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کے لئے پولیس اہلکار لاٹھی چارج کا سہارا لے رہے ہیں اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے۔
واضح ہو کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی تشدد میں تبدیلی ہوگئی۔ اس دوران کسان لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ آئی ٹی او پر پولیس کی فائرنگ کے دوران اتراکھنڈ کے نونیت نام کے نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ ابھی تک پولیس کا اس معاملے پر کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ وہیں دوسری جانب دہلی کے شمالی ضلع میں انٹرنیٹ خدمات کو بند رکھنے کے لئے لوگوں کو ایس ایم ایس ملے ہیں۔ حالانکہ آفیشیل تصدیق ابھی تک پولیس نے اب تک نہیں کی ہے۔