کسان تحریک : کئی ٹرینیں منسوخ ، کچھ کے راستے تبدیل
پنجاپ میں چل رہے کسان تحریک کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے کئی گاڑیوں کو منسوخ کردیا ہے ۔ جبکہ کچھ کے راستے میں تبدیلی کی گئی ہے ۔
- UNI
- Last Updated: Nov 11, 2020 02:29 PM IST

کسان تحریک : کئی ٹرینیں منسوخ ، کچھ کے راستے تبدیل
پنجاپ میں چل رہے کسان تحریک کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے کئی گاڑیوں کو منسوخ کردیا ہے ۔ جبکہ کچھ کے راستے میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ شمال مشرقی ریلوے کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ دربھنگہ سے 11 نومبر کو چلنے والی 05211 دربھنگہ ۔ امرتسر اسپیشل ٹرین امرتسر سے 13 نومبر کو چلنے والی 05212 امرتسر ۔ دربھنگہ اسپیشل ٹرین کو منسوخ کردیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ امرتسر 12 نومبرکو چلنے والی 04674 امرتسر جے نگر اسپیشل ٹرین امبالا سے چلائی جائے گی اور یہ گاڑی امرتسر۔ امبالا کے درمیان منسوخ رہے گی۔ اس کے علاوہ گورکھپور ۔ عیش باغ کے درمیان انٹر سٹی ایکسپریس اسپیشل ٹرین کو13 نومبر سے اگلے حکم نامے تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Punjab: Kisan Mazdoor Sanghargh Committee Punjab members put black flags & posters on passenger buses at Inter-state terminal in Amritsar, protesting against centre's 3 Farm laws
"We're observing Black Diwali this year in Punjab against centre's black laws," says a protester. pic.twitter.com/kftwQ0viiS
— ANI (@ANI) November 11, 2020
ترجمان نے بتایا کہ گاڑی نمبر05070 عیش باغ ۔ گورکھپور انٹرسٹی ایکسپریس خصوصی گاڑی عیش باغ سے 16:25 بجے روانہ ہوکر بادشاہ نگر، بارہ بنکی، گونڈہ، بلرامپور، تلسی پور، پچپیڑوا، بڑھنی، شہرت گڑھ، نوگڑھ اور آنند نگر ہوتے ہوئے 23:55 بجے پہنچے گی ۔
انہوں نے بتایا کہ اسی طرح گاڑی نمبر 05069 گورکھپور۔ عیش باغ انٹرسٹی ایکسپریس اسپیشل گاڑی گورکھپور سے 03:45 بجے روانہ ہوکر اسی اسٹیشن سے ہوتے ہوئے عیش باغ 10:40 بجے پہنچے گی۔