உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترپردیش : لکھیم پور کھیری میں ہنگامہ ، بے قابو کار نے کسانوں کو کچلا ، تین لوگوں کی موت کی خبر

    UP Crime News: بتایا جا رہا ہے کہ لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے گاوں کے دورے کے پیش نظر ڈپٹی سی ایم کو ریسیو کرنے آرہے بی جے پی لیڈر کے بیٹے آشیش مشرا کے خلاف احتجاج کرنے کے دوران کسانوں کا ٹکراو ہوگیا ۔

    • Share this:
      لکھیم پور : اترپردیش کے لکھیم پور کھیری کے تکونیا علاقہ میں زبردست ہنگامہ ہوگیا ہے ۔ یہاں ایک کار ڈرائیور پر کسانوں پر گاڑی چڑھانے کا الزام لگا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس حادثہ میں دو کسانوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ بی کے یو نے دعوی کیا ہے کہ تین کسانوں کی موت ہوئی ہے ۔ دراصل تکونیا میں نائب وزیر اعلی کیشو پرساد کے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور اجے مشرا ٹینی کے گاوں بنویر پہنچنے کی خبر پر اتوار کو ہزاروں کسانوں نے مہاراجہ اگرسین کھیل میدان میں بنے ہیلی پیڈ پر قبضہ کرلیا ۔ یہ کسان وزیر کے خلاف احتجاج کررہے جارہے تھے ۔ حادثہ کے بعد ہنگامہ شروع ہوگیا ۔ جائے واقع پر ہی تین گاڑیوں میں آگ لگا دی گئی ۔

      بتایا جا رہا ہے کہ لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے گاوں کے دورے کے پیش نظر ڈپٹی سی ایم کو ریسیو کرنے آرہے بی جے پی لیڈر کے بیٹے آشیش مشرا کے خلاف احتجاج کرنے کے دوران کسانوں کا ٹکراو ہوگیا ۔ واقعہ کے بعد موقع پر موجود درجنوں کسانوں نے کسانوں کو کچلنے والی دونوں گاڑیوں کو نذر آتش کردیا ۔ کسانوں نے بی جے پی لیڈر پر کار سے کچلنے کا الزام لگایا ہے ۔

      ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں ڈیڑھ درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ تاہم ضلع انتظامیہ نے سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ پروگرام کی جگہ کی طرف جارہا نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کا قافلہ واپس ہوگیا ہے ۔ ہنگامہ کی اطلاع پر ڈی ایم اور ایس پی سمیت کثیر تعداد میں سیکورٹی فورسیز کے اہلکار موجود ہیں ۔

      اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی بھی افسر کچھ بھی بولنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ فی الحال تکونیا میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکار اور افسران موجود ہیں ۔ لکھنو سے کمشنر اور آئی جی جائے واقعہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: