اپنے مطالبات کو لیکر ملک بھر کے ہزاروں کسان دہلی کے رام لیلا میدان میں جمع ہیں۔ جہاں سے آج وہ پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے۔ کسان حکومت سے قرض معافی اور فصلوں کے ڈیڑھ گنا معاوضہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کسانوں کا دہلی پہنچنے کا سلسلہ بدھ کی رات سے شروع ہو گیا تھا۔
بتادیں کہ جمعرات تک رام لیلا میدان میں ہزاروں کی تعداد میں کسان جمع ہو گئے تھے اور ابھی بھی ان کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو رام لیلا میں 'اجودھیا نہیں قرض معافی چاہئے " جیسے نعرے سنائی دئے ۔
کسان جن پر کنبے ، فیملی کی بڑی ذمہ داری ہے ، جن کے گھر میں جوان بیٹیاں ہیں انہیں قرض کے بوجھ سے دب کر موت کو گلے لگانا بہتر لگتا ہے۔ زرعی بحران سے جن کا کنبہ بکھر گیا۔ جن کی زمین اور کپڑے تک چھن گئے۔ ایسے کسانوں کی مانگ ہے کہ انہیں رام مندر نہیں، قرض معافی دی جائے۔ کسانوں کو قرض معافی سے آزاد کرنے اورفصل کی لاگت کا ڈیڑھ گنا معاوضہ کے مطالبہ کو لیکر جمعہ کو یعنی آج کسان پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے۔ اس کیلئے وہ دہلی میں واقع رام لیلا میدان میں جمع ہونے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
چلتی کار میں نو جوان کا کیا اغوا ، پھر برہنہ کرکے کیا یہ کام اور ویڈیو بنایا سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔