ملک میں لوک سبھا الیکشن 2019 کے نتائج آنے کے بعد کہیں خوشی کا ماحول ہے توکہیں محاسبہ کا عمل چل رہا ہے۔ ہارے ہوئے لیڈراورپارٹیاں اپنی اپنی خامیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ان سب کے درمیان ایک ویڈیو آیا ہے جموں وکشمیرکے سری نگرپارلیمانی سیٹ سے فاتح اورنیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ کا۔
فاروق عبداللہ اس ویڈیومیں جیت کا جشن مناتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ فاروق عبداللہ پارٹی کے کارکنان کے ساتھ ڈانس کرتے نظرآرہے ہیں۔ فاروق عبداللہ نے سری نگرسیٹ سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے امیدوارآغاز محسن کو 70,050 ہزارووٹوں سے شکست دی۔
فاروق عبداللہ کو 1,06,750 ووٹ ملے جبکہ آغا سید محسن کو36,700 ووٹ سے ہی اکتفا کرنا پڑا۔ نیشنل کانفرنس کے امیدوارفاروق عبداللہ جموں وکشمیرکا وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد ان کے بیٹے اورنیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ بھی وزیراعلیٰ عہدے کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔
#WATCH Former J&K CM and winning candidate from Srinagar Farooq Abdullah dances during celebrations at party office in Jammu. National Conference has won 2 out of the 3 seats in the valley and is leading on 1. pic.twitter.com/NeGbhDxwJy
لوک سبھا الیکشن 2014 کے اعدادوشمارکے مطابق یہاں 12, 07,230 رائے دہندگان ہیں۔ یہاں 17 ویں لوک سبھا انتخاب کےلئے یہاں 18 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ریاست کی 6 میں سےتین سیٹ پرفاروق عبداللہ کی پارٹی نیشنل کانفرنس نے جیت درج کی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔