ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مسلمانوں کی بڑھتی آبادی ملک کے لئے خطرہ نہیں -فاروق عبداللہ

جموں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسلمانوں کی بڑھتی آبادی ہندوستان کے لئے کہیں سے بھی خطرہ نہیں ہے کیونکہ مسلم بھی اتنے ہی ہندوستانی ہیں جتنے دوسرے لوگ ہیں

  • UNI
  • Last Updated: Aug 31, 2015 07:49 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مسلمانوں کی بڑھتی آبادی ملک کے لئے خطرہ نہیں -فاروق عبداللہ
جموں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسلمانوں کی بڑھتی آبادی ہندوستان کے لئے کہیں سے بھی خطرہ نہیں ہے کیونکہ مسلم بھی اتنے ہی ہندوستانی ہیں جتنے دوسرے لوگ ہیں

جموں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے  کہا کہ مسلمانوں کی بڑھتی آبادی ہندوستان کے لئے کہیں سے بھی خطرہ نہیں ہے کیونکہ مسلم بھی اتنے ہی ہندوستانی ہیں جتنے دوسرے لوگ ہیں۔

ڈاکٹر عبداللہ نے ایک پروگرام کے دوران مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کو ہندوستان کے لئے خطرہ بتائے جانے سے متعلق ہندو تنظیموں کے بیان پر کہاخطره کی کوئی بات نہیں ہے کہ مسلمانوں کی آبادی بڑھی ہے اور ان سے ملک کو خطرہ ہے۔ اس طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ہندوستان تمام مذاہب کے لوگوں کا ملک ہے پھر چاہے وہ ہندو،مسلم،سكھ یا عیسائی کوئی بھی ہوں۔ جو بھی ہندوستانی ہے ملک اس کا ہے۔

ون رینک ون پنشن کی سابق فوجیوں کی مانگ کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز کو اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہئے۔ پیشرو حکومت کے دور میں پارلیمنٹ میں اس پر اتفاق تھا۔ اس حکومت کو یہ وعدہ پورا کرنا چاہئے۔

جموں کشمیر کے تینوں خطوں کے اتحاد کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کب تک ذات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا جائے گا۔ ہمیں سرحد کے پار یہ پیغام بھیجنا ہے کہ ہم ایک ہیں ۔ اہم صحافی بلراج پوری کی سالگرہ پر منعقدہ اس پروگرام میں انہوں نے کہا کہ مسٹر پوری نے ریاست کے تینوں حصوں کے اتحاد کے لئے کام کیا۔

First published: Aug 31, 2015 07:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading