جموں وکشمیر: فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی کو کیا گیا رہا، ملی ضمانت
فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی کو کیا گیا رہا
مرکزی حکومت کے ذریعہ گزشتہ پانچ اگست کو جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کے التزامات کو منسوخ کرنے اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں بانٹنے کے فیصلے کے خلاف ان لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔
کشمیر۔ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی بہن اور ان کی بیٹی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ فاروق عبداللہ کی بہن ثریا اور ان کی بیٹی شافیہ کے ساتھ باقی سبھی خواتین کو بدھ کی رات ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ان لوگوں کو منگل کے روز سری نگر کے لال چوک پر آرٹیکل 370 کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ تھا پورا معاملہ
مرکزی حکومت کے ذریعہ گزشتہ پانچ اگست کو جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کے التزامات کو منسوخ کرنے اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں بانٹنے کے فیصلے کے خلاف ان لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔
Jammu & Kashmir: National Conference (NC) President Farooq Abdullah's sister Suraiya and daughter Safiya were released on bail last night. They were detained on Tuesday during a protest against abrogation of #Article370 in Srinagar. (file pics) pic.twitter.com/ElmYSCbP3o
ثریا اور شافیہ دونوں کو سری نگر کے لال چوک پر آرٹیکل 370 کے خلاف احتجاج کے دوران منگل کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے ثریا اور شافیہ کو عدالتی حراست میں رکھا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔